کیا نوازشریف برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے جارہے ہیں؟

پارلیمانی رہنماؤں کی آرمی چیف سے ملاقات میں کیا ہوا؟ نوازشریف کی تقریر کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟ شیخ رشید نے سب بتادیا

اپنے وی لاگ میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چند روز قبل پارلیمانی رہنماؤں کیساتھ میٹنگ کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپوزیشن کو واضح کہا کہ ہمیں سیاست میں نہ گھسیٹیں۔شیخ رشید کے مطابق آرمی چیف نے اپوزیشن کو واضح طور پر کہا کہ نیب اور چیف الیکشن کمشنر سے متعلق ہمارا کوئی تعلق نہیں ، آپ جانے یا وہ جانیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اسعد الرحمن کو کہا کہ ایک طرف تو آپ اسمبلیوں کے خلاف، دوسری طرف آپ کے والد اسی اسمبلی سے صدارتی امیدوار تھے۔

شیخ رشید نے مزید کہا اپوزیشن نے جب شکوے شکایتیں کیں تو آرمی چیف نے کہا کہ نیب چیئرمین،الیکشن کمیشن ہم نے نہیں لگایا، نیب اور چیف الیکشن کمیشن سے متعلق آپ جانے یا وہ جانیں۔ ہمیں ہرجگہ نہ گھسیٹا جائے،ہمیں جب منتخب حکومت مدد کے لیے بلاتی ہے تومدد کرتے ہیں، منتخب حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کے پابند ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے شہبازشریف کی بیڑیوں میں پتھر ڈال دئیے ہیں، انکی کشتیوں کو آگ لگادی ہے۔جو درمیانی راستہ نکلنا تھا وہ نوازشریف نے بند کردیا ہے، انکا کہنا ہے کہ میں نااہل ہوگیا، میری بیٹی نااہل ہوگئی، شہبازشریف اور حمزہ کیوں بچے ہوئے ہیں۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ اب نوازشریف لندن میں سیاسی پناہ لیں گے۔نوازشریف نے اپنی تمام کشتیاں جلالیں، اس سے زیادہ بیوقوفانہ تقریر کوئی اور ہو نہیں سکتی۔نوازشریف کی تقریر ایسی ہی ہے جیسے سیاسی دلہن رات کی پھر اسے سیاسی طلاق ہوگئی۔پہلے الطاف حسین تھا، اب نوازشریف کا چہرہ سامنے آگیا ہے۔نوازشریف کی تقریر سے اسکے ووٹرز کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ نقصان پہنچا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >