بلاول عسکری قیادت سے کیا یقین دہانی مانگتے رہے؟ وفاقی وزیر کا انکشاف

عسکری قیادت سے ملاقات میں بلاول بھٹو کی متنازعہ گفتگو پر آرمی چیف نے کیا جواب دیا؟علی امین گنڈاپور کے مطابق بلاول گلگت بلتستان الیکشن سےمتعلق آرمی چیف سے یقین دہانیاں مانگتے رہے

16 ستمبر کو عسکری قیادت سے پارلیمانی لیڈران کی ملاقات کے بعد سیاسی بحث نے ایک نئی شکل اختیار کی ہے کہ اس ملاقات میں آخر کیا باتیں ہوئیں اور کس پارلیمانی لیڈر نے آرمی چیف سے کیا کہا ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور سے میزبان صابر شاکر نے بلاول بھٹو کے آرمی چیف سے ہونے والے مکالمے سے متعلق پوچھا تو علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 2018 کے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی سے متعلق بات کی۔

آرمی چیف نے سب سے پہلے یہ کہا کہ دھاندلی کے معاملے میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے جسے نہ تو فوج نے لگایا اور نہ ہی اس سے فوج کا کوئی واسطہ ہے۔ فوج کو تو صرف سیکیورٹی کے لیے پولنگ اسٹیشن پر بلایا جاتا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا کہ وہاں گلگت بلتستان الیکشن پر بھی بات ہوئی۔ میں نے یقین دہانی کروائی کہ ہم الیکشن کروائیں گے، پولنگ اسٹیشنز کے اندر کیمرے بھی لگائیں گے لیکن بلاول کہتے ہیں کہ ہمیں فوج کی گارنٹی چاہئے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس سوال کے جواب میں آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ اگر بلاول کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے تو پچھلے جتنے بھی الیکشن گزرے ہیں ان کے مقابلے میں 2018 کے انتخابات میں سب سے کم ہوئی ہو گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ 2002،2008،2013 کے مقابلے میں 2018 میں اگر دھاندلی ہوئی بھی ہو گی تو سب سے کم ہی ہوئی ہوگی۔

آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ اگر پورے ملک میں دھاندلی کی بات کی جائے تو پھر بھی اندرون سندھ میں باقی ملک کی نسبت سب سے زیادہ دھاندلی ہوئی ہو گی، کیونکہ وہاں پر سرکاری افسران کھڑے ہو کر ووٹ نہ دینے والوں کو دھمکیاں دیتے رہے اور سرکاری مشینری کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

دوسری جانب ارشد شریف نے بھی بلاول کو ایکسپوز کردیا، بلاول ایک طرف تو یہ کہتے رہے کہ سیاسی قیادت کو فوجی قیادت سے نہیں ملنا چاہئے لیکن دوسری طرف آرمی چیف سے ملاقات میں گلگت بلتستان الیکشن ٹھیک ہونے کی یقین دہانی مانگتے رہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >