نواز شریف کا اے پی سی میں خطاب کسی ادارے کے خلاف نہیں تھا، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا نواز شریف کے آل پارٹیز کانفرنس کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے کیے گئے خطاب کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کا اے پی سی میں کیا گیا خطاب کسی ادارے کے خلاف نہیں تھا، اپوزیشن کو غدار قرار دینے والے حکمران دشمن کے آلہ کار ہیں، ہماری جنگ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لئے ہے۔

احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو بچانے کی قسم کھائی ہے، ہماری جنگ ووٹ کی حرمت اور عوام کے معاشی حقوق کے لئے ہے، نواز شریف نے 3 مرتبہ وزارت عظمیٰ کرلی، انہیں اپنے خاندان کی تکلیف دیکھنے کی کیا ضرورت ہے؟ ن لیگ کے قائد کے اے پی سی میں خطاب سے حکومت کو مرچیں لگ گئی ہیں۔

لیگی رہنما کا حکومتی قانون سازی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینیٹ میں الیکشن کے دوران ووٹوں کی حرمت کا روند دیا گیا، سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشیروں کو کھڑا کر کے حکومتی اقلیت کو اکثریت میں تبدیل کر دیا جاتا ہے، پنجاب میں مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر ہارس ٹریڈنگ کے ذریعہ حکومت قائم کی گئی۔

احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ جب ہمیں حکومت ملی تھی تو اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، معیشت مکمل تباہ ہو چکی تھی اور کوئی بھی بیرونی سرمایہ کار پاکستان آنے کو تیار نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایسا دن نہیں گزرتا تھا جب خودکش حملہ نہ ہوا ہو لیکن نواز شریف کی قیادت نے وہ معجزہ کر کے دکھایا جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ نواز شریف نے چھینی قیادت سے مل کر ایسے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے جن کو مخالفین نے بھی سراہا۔

  • پاک فوج جس دلیری اور بہادری کیساتھ ملک دشمن عناصر کیخلاف ڈٹی ہوئی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ ہمارے وطن کو مکار اور چالاک دشمن کی چالوں سے محفوظ بنانے میں پاک فوج کا اہم کردار ہے لیکن پاک فوج کی یہ ہمت اور یہ صلاحیت ہمارے دشمنوں کو چبھتی ہے، جس کی وجہ سے وہ اس وطن پاک کے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشوں میں مصروف عمل رہتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >