ویڈیو:مریم نواز کی وکیل کو زخمی ہونے سے بچانے کی کوشش

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بدھ کے روز مریم نواز پیشی سے واپسی پر عدالت سے نکل رہی تھیں کہ وکلا اور کارکنان کے ہجوم میں دھکم پیل سے ایک واک تھرو گیٹ وکیل کے اوپر گر پڑا جسے لیگی رہنما مریم نواز نے اپنے ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی۔

مریم نواز نے اس سیکیورٹی دروازے کو اس لیے ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی کہ کہیں اس ہجوم کی دھکم پیل میں وکیل کو نقصان نہ پہنچ جائے۔ جیسے ہی مریم نے اس دروازے کو ہاتھ سے سہارا دیا موقع پر موجود دیگر لوگ بھی اس جانب لپکے اور نتیجے کے طور پر وکیل کسی حادثے سے بچ گیا۔

اس کے بعد مریم نواز کچھ ہی آگے بڑھی تھیں کہ ان کے شکور نامی ذاتی محافظ کی کہنی مریم نواز کے کندھے پر زور سے لگی جس پر انہوں نے اپنے شوہر صفدر اعوان کو بتایا کہ غلطی سے گارڈ کا ہاتھ ان کے کندھے پر کافی زور سے پڑ گیا ہے۔

اہم شخصیات کی عدالتوں میں پیشیوں کے دوران لوگوں کا اس قدر ہجوم حکومت اور انتظامیہ کے اقدامات پر سوالات اٹھاتا ہے۔ صحافی مطیع اللہ جان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اور انتظامیہ نے ہوش نہ کیا تو خدانخواستہ تاریخ اپنے آپ کو دہرا سکتی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >