طلال چوہدری ماضی میں کس قسم کی نازیبا زبان استعمال کرتے رہے؟

مجھے پتا ہے تم کہاں کہاں سے پھر کر آئی ہو، سارے اسلام آباد کو پتا ہے کہ تم کیسے منتخب ہوئی ۔۔ طلال چوہدری خواتین کے بارے میں کیا رویہ رکھتے ہیں؟ ویڈیو زسامنے آگئیں

کچھ روز قبل طلال چوہدری کی ن لیگی ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کے بھائیوں نے پٹائی کی، طلال چوہدری پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے اور یہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ وہ رات 3 بجے ایک خاتون ایم این اے کے گھر کیا لینے گئے؟

خواتین سے متعلق طلال چوہدری کا رویہ نئی بات نہیں اس سے قبل وہ پی ٹی آئی رہنما کنول شاذب سے متعلق گھٹیا زبان استعمال کرچکے ہیں جب ایک نجی ٹی وی کے شو میں دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

کنول شوزب اور طلال چوہدری کی تُو تُو میں میں ۔۔۔ دیکھنے والوں نے کانوں کا ہاتھ لگا لئے

کنول شوزب اور طلال چوہدری کی تُو تُو میں میں ۔۔۔ دیکھنے والوں نے کانوں کا ہاتھ لگا لئےمکمل پروگرام دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں👇🏻https://youtu.be/CqIATxmsS2I

Posted by 24 News HD on Monday, November 4, 2019

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ جب آپ چوہدریوں کے سامنے بھنگڑے ڈالتے تھے توساری دنیانے وہ بھنگڑے دیکھے تھے۔

جس پر طلال چوہدری نے کنول شاذب سے کہا کہاکہ جہاں جہاں سے پھرکرآئی ہووہ چیزیں میں نہیں بتاسکتا،سارے اسلام آباد کو پتہ ہے کہ تم کیسے منتخب ہوئی۔

اسی قسم کے ریمارکس طلال چوہدری نے فردوس عاشق اعوان سے متعلق بھی دئیے تھے اور کہا تھا یہ بالکل اسی طرح کی تبدیلی ہے جس طرح باجی فردوس عاشق ، اگران کا منہ دھو دیا جائے تو جس طرح وہ میک اپ کے اندر سے اصل نکلیں گی یعنی جو باجی فردوس کی بجائے فردوس خان اندر سے نکلے گا ، اسی طرح کا چہرہ تبدیلی کاہے یہ تبدیلی نہیں یہ دھوکاہے ۔

صرف یہی نہیں طلال چوہدری شیریں مزاری پر بھی نازیبا جملے بازی کرچکے ہیں ، اسکے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ پر بھی گھٹیا فقرے بازی کرتے رہے ہیں۔

طلال چوہدری کا ایک اور نازیبا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں طلال چوہدری وزیراعظم عمران خان کو نازیبا اشارے کرکے کہتے ہیں کہ لو گے؟ استعفیٰ لوگے؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >