پاکستان سٹاک مارکیٹ پر نجم سیٹھی کے یوٹرن

سٹاک مارکیٹ پر اپنے من پسند اور متضاد تجزئیے پر نجم سیٹھی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں۔۔ سوشل میڈیا صارفین نے نجم سیٹھی کے پرانے کلپس شئیر کردئیے۔

گزشتہ روز شہبازشریف کی گرفتاری عمل میں آئی تو سٹاک مارکیٹ 950 پوائنٹس تک گرگئی جس پر نجم سیٹھی نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ 1000 پوائنٹس تک گرگئی۔

نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ مزید گرفتاریاں نہ صرف سیاسی عدم استحکام لائیں گی بلکہ معاشی غیریقینی بھی پیدا ہوگی۔ کون کہتا ہے کہ معیشت دوبارہ اٹھ رہی ہے؟

اس سے قبل جب پاکستان سٹاک مارکیٹ کرونا وبا کی وجہ سے گر کر 33 ہزار پوائنٹس تک آگئی لیکن پاکستان میں کرونا کی صورتحال بہتر ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ نے پھر اوپر جانا شروع کردیا اور 42000 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔ اس وقت نجم سیٹھی کہا کرتے تھے کہ سٹاک مارکیٹ کا معیشت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نجم سیٹھی کا اپنے پرانے بیان میں کہنا تھا کہ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ سٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، سٹاک مارکیٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے معیشت کے ساتھ۔ یہ فراڈ ہے، اسکا کوئی معیشت پر اثر نہیں پڑتا۔

سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ نجم سیٹھی ٹویٹ کرنے سے پہلے پہلے اپنے پرانے بیانات تو سن لیا کریں کہ وہ کیا کہا کرتے تھے۔ واضح رہے کہ نجم سیٹھی پر نوازشریف دور میں بہت نوازشات کی گئی تھیں اور نوازشریف نے اسے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بنایا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >