طلال چوہدری واقعے پر برہم ہونیوالے صحافی نصراللہ ملک کے بیانات اور عمل میں تضادات

گزشتہ روز سینئیر تجزیہ کار نصر اللہ ملک طلال چوہدری کے واقعے کو ایک چینل میں ڈسکس کرنے پر غصہ ہوگئے، جب کہ ماضی میں وہ خود عائشہ گلالئی اور ریحام خان کی کتاب پر شو بھی کر چکے ہیں۔

نصر اللہ مالک ریحام خان اور عائشہ گلالئی کے معاملے پر بنا ثبوتوں کے عمران خان کی ذاتیات پر شو کرتے رہے مگر جب طلال چوہدری کی باری آئی تو ایک ٹی وی چینل پر غصے میں آگئے اور اخلاقی گراوٹ پر درس دے رہے ہیں اور طلال چوہدری کے ایشو پر بات کرنے کو اخلاقی گراوٹ سے تعبیر کردیا۔

نصراللہ ملک نے غصیلے انداز میں کہا کہ یہ ڈوب مرنے کا مقام ہے سیاستدانوں کیلئے، تجزیہ کاروں کیلئے، صحافیوں کیلئے اور سوشل میڈیا پر بیٹھ کر ٹوئٹر ٹرینڈ چلانے والوں کیلئے۔۔ یہ بات ہے کرنیوالی؟ ہم کس قسم کی سوسائٹی ہیں؟ خدارا ! ٹی وی چینلز پر آکر مزے مت لیں، مت تبصرے کریں، کسی خاتون کے بارے میں بھی۔

نصر اللہ ملک نے وزیراعظم عمران خان نے گزارش کی کہ میں ہاتھ جوڑ کر گزارش کررہا ہوں ، عمران خان صاحب سے بھی کہ وہ اپنی پارٹی کا نوٹس لیں اور ان کاموں میں مت پڑیں۔ اگر آپ ان کاموں میں پڑگئے تو یہ سوسائٹی تباہ وبرباد ہوجائے گی۔

نصر اللہ ملک نے مزید کہا کہ میں کسی کے کردار کی بات نہیں کررہا کہ کون اچھا ہے ، کون برا ہے، یہ فیصلہ کرنا میرا کام نہیں، اللہ کا کام ہے فیصلہ کرنا۔ ہم نے یہ تلوار ماضی میں بھی اٹھائی جس نے سوسائٹی کو تباہ وبرباد کیا ہے۔

نصراللہ ملک جو ٹی وی پر اخلاقیات کا درس دے رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ کسی کی ذات پر بات کرنا ڈوب مرنے کا مقام ہے، ان کاموں میں پڑگئے تو سوسائٹی تباہ ہوجائے گی۔ یہی کام نصر اللہ ملک ماضی میں متعدد بار عمران خان کے خلاف کرچکے ہیں۔نصر اللہ ملک نے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے الزامات اور ریحام خان کی قابل اعتراض کتاب پر کئی شوز کئے۔

صرف یہی نہیں بلکہ عائشہ گلالئی کے وزیراعظم عمران خان پر جنسی ہراسانی کے الزامات پر بھی متعدد شوز کرچکے ہیں، تب یہی باتیں نصراللہ ملک کو یاد نہیں آئیں جو انہیں ن لیگی رہنما طلال چوہدری پر یاد آگئی ہیں۔

نصرا للہ ملک نے ریحام خان کی کتاب ، ریحام خان کی طلاق اور انکے وزیراعظم عمران خان پر الزامات پر متعدد شوز کئے، انہوں نے نہ صرف اپنے چینل پہ بلکہ مختلف شوز میں شرکت کرکے بتایا کہ ریحام خان کی کتاب میں کیا ہے؟ ریحام خان نے اس میں وزیراعظم عمران خان پر کیا الزامات لگائے ہیں؟ ریحام خان اور عمران خان کی طلاق کیوں ہوئی

نصراللہ ملک نے عائشہ گلالئی کے وزیراعظم عمران خان پر جنسی ہراسانی کے الزامات پر بھی متعدد شوز کئے، عائشہ گلالئی کے ساتھ ون ٹو ون بھی پروگرام کیا جس میں وہ وزیراعظم عمران خان پر ذاتی نوعیت کے سنگین الزامات عائد کرتی رہیں۔

نصراللہ ملک کے شوز میں ن لیگی رہنما بھی شریک ہوتے رہے اور وہ بھی ریحام خان اور عائشہ گلالئی کے الزامات پر وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے رہے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے رہے۔

نصراللہ ملک نے عائشہ گلالئی اور ریحام خان ایشو پر مختلف ٹویٹس بھی کئے اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے

یادرہے کہ نصراللہ ملک جس چینل سے وابستہ ہیں، یہ وہی چینل ہے جس نے عمران خان، ریحام خان کی طلاق کے بعد ریحام خان کو اپروچ کیا اور بھاری معاوضے کے عوض ریحام خان کو اپنے چینل پر بطور اینکر نوکری دی۔ بعد ازاں ریٹنگ نہ ملنے کی وجہ سے چینل کو ریحام خان کا شو بند کرنا پڑا اور ریحام خان کو ملازمت سے فارغ کرنا پڑا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >