اسٹیبلشمنٹ خود نوازشریف کے پاس جائے گی کہ سنبھالو حکومت۔نجم سیٹھی

لوگ کہیں گے کہ بلاؤ نوازشریف کو، پھر اسٹیبلشمنٹ خود نوازشریف کے پاس جائے گی کہ سنبھالو حکومت۔نجم سیٹھی کا دعویٰ

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آپ پنجاب کے دیہاتوں میں چلے جائیں، کھوکھوں پہ لوگ ایسے نوازشریف کی تقریر دیکھ رہے تھے جیسے پرانے زمانے میں کرکٹ میچ دیکھتے تھے۔سارے خوش ہیں کہ ہن بولیا اے میاں۔۔ ہن ساڈا شیر بولیا اے۔اب یہ بیانیہ بن گیا ہے، اب اسے بند کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

اپنے پروگرام میں نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا کہ اگر کل کو کوئی قومی سطح کا بحران آتا ہے، عالمی برادری آپ پر پابندیاں لگادیتی ہے، ہندوستان کے ساتھ جھڑپ ہوجاتی ہے ، کوئی بھی اس قسم کا بحران آگیا تو اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ اڑ جائے گا، عمران خان اڑ جائے گا پھر لوگ کہیں گے کہ بلاؤ نوازشریف کو، پھر اسٹیبلشمنٹ خود نوازشریف کے پاس جائے گی کہ سنبھالو حکومت۔

نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا کہ معیشت بیٹھ گئی ہے، اگر اگلے چھ مہینے معیشت بیٹھی رہی تو سوچئے کتنی تکلیف ہوگی سب کو، عوام اور ناراض ہوں گے اور بحران پیدا ہوں گے۔ لوگ مزید عمران حکومت کے خلاف ہوں گے، پہلے مولانا فضل الرحمان لوگ لے آئے تھے، اب اور جماعتیں آئی ہیں۔ یہ فیصلہ کرکے آئیں گے کہ آر یا پار

نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف پنجاب نہیں بلکہ فاٹا میں بھی ایک نیا بیانیہ بن رہا ہے، مولانا فضل الرحمان جو کبھی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہیں تھے ، کہتے تھے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں، وہ بھی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں، بلوچستان میں انٹی اسٹیبلشمنٹ فیلنگز ہیں، اسٹیبلشمنٹ کے خلاف محاذ بن رہا ہے۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین یہ سوال اٹھارہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کیوں نوازشریف کے پاس جائے گی؟ کیا اپوزیشن جماعتیں ایف اے ٹی ایف بلز کی اسلئے مخالفت کررہی تھیں تاکہ پاکستان پر پابندیاں لگیں؟ کیا اپوزیشن جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کو بلیک میل کریں گی جیسے مولانا فضل الرحمان دھمکیاں دے رہے کہ ہم آپکا وہی حشر کریں گے جو افغانستان میں امریکی فوج کا ہوا؟

  • Does he think that Pakistani nation is so brain drained that there is no replacement of NS.

    In this world I have seen many irreplaceable people in the graveyard who once thought the sky will fall if they are replaced

  • Najam sethi did a zippy dooda on his imaginary chopper throughout the millions of acres of Punjab’s villages, and visited every khokha to confirm people were watching NS speech, and also recorded their views through remote mics.
    This is how a narrative is built….through rented media.

  • Duniya mein aise log b hote hein k jo age k aik hissey per jab pohanch jate hein to log un ke khidmaat ke waja se unhein duaein dete hein lambi zindagi ke, un ke tareefein karte hein unhein apna ideal banate hein,
    doosri taraf najam sethi jese log hein jo age k aakhri hisse mein mazeed khabees bun ker logo se gaaliya sunte hein bud-duaein lete hein aur nafrat k baies bante hein, iss list mein bohat se dosre log b hein, inhein apna khud ihtisaab karna chahiay k ham logo ke good books mein hein ya bad..

  • Lol is she sitting really on chair? what happend to her voice n expressions …. or other reason could be, she is holding her self from gags ,…sparing her self from jokes she gonna hear in advnace from Najam shitty

  • اسٹیبلشمنٹ تو اب اس مفرور مجرم کے پاس نہیں جائے گی۔ اور اگر جائے گی تو پھر ہم دیکھ لیں گے۔
    لیکن ایک بات تو اب تہہ ہے کہ یہ مکروہ شکل والا باندر اب اپنے طوطے چڑیا لے کر بازاروں میں ھی مجمعے لگانے کے قابل رہ گیا ہے کیونکہ اس کی ھودہ بکواس ٹی وی پر تو نہیں سنتا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >