شہبازشریف کی گرفتاری پر پریس کانفرنس سے قبل مریم نوازکی باڈی لینگویج کیا کہتی ہے؟

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد کیا مریم نواز اب ن لیگ کو لیڈ کریں گی؟ شہباز شریف کی گرفتاری پر کی گئی پریس کانفرنس سے قبل مریم نواز کی باڈی لینگویج کیا کہتی ہے؟

مریم نواز کی پریس کانفرنس سے قبل ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے ایک سوشل میڈیا صارف نے شئیر کی ہے۔ یہ ویڈیو مریم نواز کی شہبازشریف کی گرفتاری پر مریم نواز باڈی لینگویج بتارہی ہے۔

اس ویڈیو میں پریس کانفرنس سے قبل مریم نواز خوش وخرم نظر آرہی ہیں ۔ وہ ہاتھ ہلاہلاکر سب کو سلام کررہی ہیں، کبھی وہ مریم اورنگزیب کے کان میں کچھ کہہ رہی ہیں۔جبکہ مریم نواز کے قریب بیٹھے میاں جاوید لطیف، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید کے چہروں پر بھی خوشی کے آثار دیکھے جاسکتے ہیں۔

‏پریس کانفرنس میں ‎شہباز شریف کیلیے ٹسوے بہانے والی مریم صفدر اور اس کے حواری پریس کانفرنس سے پہلے شہبازشریف کیلیے کتنے…

Posted by Usman Abbassi on Monday, September 28, 2020

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مریم نواز اسلئے خوش نظرآرہی ہیں کیونکہ شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد انکا راستہ صاف ہوگیا ہے اور وہ اب پارٹی کو اپنی مرضی سے لیڈ کرسکیں گی،
ایکسپریس نیوز کے مطابق بروز پیر کوشہباز شریف کی گرفتاری سے قبل ہی احسن اقبال نے شام 4 بجے پریس کانفرنس شیڈول کر رکھی تھی لیکن شہباز شریف کی گرفتاری کے فوری بعد مریم نواز بھی اس پریس کانفرنس کا حصہ بنیں۔

ایکسپریس کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنی گرفتاری کی صورت میں پارٹی امور شاہد خاقان اور احسن اقبال کے ذریعے چلانے کا حکم دیا تھا لیکن مریم نواز ہنگامی طور پر میدان میں آئیں اور سینئر لیگی قیادت کو ان کی آواز پر لبیک کہنا پڑا۔

اس پریس کانفرنس میں ن لیگ کی سینئر قیادت شریک تھی جن احسن اقبال، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، سردار ایاز صادق، رانا تنویر حسین، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب شامل تھے جبکہ شاہد خاقان ، خواجہ آصف اور سعد رفیق پریس کانفرنس سے غیر حاضر تھے۔

اپنی پریس کانفرنس میں مریم نواز نے سڑکوں پر نکلنے، ملک گیر احتجاجی جلوسوں، ریلیوں کا بھی عندیہ دیا۔ جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ مریم نواز گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کی قیادت بھی کریں گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >