شہباز کے والدجدی پشتی امیر تھے یاغریب کسان؟شہبازشریف نوازشریف کے دعوؤں میں تضاد

"شہبازشریف کے والد جدی پشتی امیر تھے”، "میرے والد ایک غریب کسان تھے”- نوازشریف اور شہباز شریف کے دعوؤں میں تضاد

گزشتہ روز نوازشریف نے تقریر کرتے ہوئے شہباز شریف کی گرفتاری پر حکومت اور نیب کو آڑے ہاتھوں لیا، نوازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید ک نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ سلیکٹیڈ وزیراعظم نا اہل آدمی ہے، آتاجاتا اس کو کچھ نہیں، پاگل آدمی ہے، اس کو پتا ہی نہیں حکومت کیسے چلانی ہے، اس بندے کو کوئی شعور ہی نہیں، خالی ہے اس کا دماغ، جو لوگ اسے لائے وہ پچھتارہے ہوں گے۔

نوازشریف نے دعویٰ کیا کہ شہبازشریف کو گرفتار کیا گیا، شہباز شریف ماشاء اللہ ، اللہ کے فضل وکرم سے جدی پشتی امیر تھے، جن کا تعلق ایک صنعتکار فیملی سے تھا اور وہ 1937 سے ، جب پاکستان بنا تو اللہ کے فضل وکرم سے ہماری اچھی خاصی صنعت تھی۔ پاکستان کا سب سے بڑا سٹیل کا ادارہ ہمارا ہی تھا جسے نیشنلائز کیا

نوازشریف نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہباز صاحب جو ایک انڈسٹریل بیک گراؤنڈ سے ہیں، ہمارا 1972 میں اربوں روپے کا کاروبار تھا، آپ ریکارڈ چیک کرلیں، میں غلط نہیں کہہ رہا۔

اگرچہ نوازشریف کہتے ہیں کہ شہباز شریف ماشاء اللہ ، اللہ کے فضل وکرم سے جدی پشتی امیر تھے اور صنعتکار فیملی سے تھے جبکہ شہباز شریف دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ایک غریب کسان کے بیٹے ہیں۔مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق ایک غریب کسان کے گھرانے سے تھا۔

جبکہ کچھ روز قبل مریم نواز نے شہباز شریف سے متعلق دعویٰ کیا کہ شہباز شریف ایک جانے مانے بزنس مین گھرانے سے تعلق رکھتے تھے، انکا کاروبار بہت زیادہ پھیلا ہوا تھا۔

  • His Father installed Iron Burner with the price of 90 Pkr.
    how can you establish ittefaq foundaries from that little business ?
    ok if your business was good enough why did you join politics and become prime minister ?
    its all about corruption they were corrupt since beginning in all sectors.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >