نواز شریف نے زرداری سے متعلق خواجہ آصف کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

نواز شریف نے زرداری سے متعلق خواجہ آصف کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

عدالت سے مفرور قرار دیے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی پارٹی کے سینئر ترین رہنما خواجہ آصف کے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان کہ "انہیں آج بھی آصف زرداری پر بھروسہ نہیں ہے” سے خود کو دور رکھنے لگے ہیں۔

خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ” آصف زداری کے لیے دل میں بڑا احترام ہے، وہ پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، ان کا دل سے احترام کرتا ہوں، مجھے نہیں معلوم خواجہ آصف نے زرداری کے خلاف بیان دیا ہے یا نہیں”۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرنے کے دوران انہیں جب یہ بتایا گیا کہ خواجہ آصف نے واقعتاً یہ کہا ہے کہ انہیں آصف علی زرداری پر اعتماد نہیں ہے تو نواز نے کہا کہ سابق صدر کے بارے میں ان کی پارٹی کے رہنما کے تبصرے مسلم لیگ (ن) کی پارٹی کی پالیسی نہیں ہے۔

اس سے قبل ،خواجہ آصف نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے نئے بنائے گئے اتحاد ، پی ڈی ایم پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ "انہیں آج بھی آصف علی زرداری پر اعتماد نہیں ہے، ان کے لئے آج بھی آصف علی زرداری پر اعتماد کرنا مشکل ہے، آصف علی زرداری کے لیے آج بھی میری وہی رائے ہے جو ماضی میں ہوا کرتی تھی”۔

سینئر صحافی کامران خان نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "نواز شریف نے کل خواجہ آصف کی سچائی کو رد کیا انکشاف کیا وہ زرداری کا دل سے احترام کرتے ہیں قوم بھولی نہیں آخری بار آپ اور شہباز زرداری کا زکر اس وعدے کے ساتھ کرتے تھے زرداری کے سوئس بینک اکاؤنٹس سے لوٹی رقوم واپس لائیں گے پتا نہیں زرداری بیا نئے میں ڈرامائی تبدیلی عبوری یامستقل ہے؟”


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >