دوست ملک ترک اداکار اینجن آلتان کو پاکستان نہ بلانے کیلئے کیوں دباؤ ڈال رہا ہے؟

سینئر صحافی ارشاد عارف اور ڈاکٹر معید پیرزادہ نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی پاکستانی میں بڑھتی ہوئی مقبولیت نے پاکستان اور اس کے اہم عرب اتحادی ملکوں کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں ہیں۔

سینئر صحافی اور اینکر پرسن ڈاکٹر معید پیرزادہ نے اپنے پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ارطغرل غازی ڈرامے کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پاکستان کے عرب اتحادی نالاں ہیں اور انہوں نے پاکستان پر اس حوالے سے دباؤ بھی ڈالا ہے۔

تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر معید پیرزادہ اور مہمان تجزیہ کار ارشاد عارف نے بتایا کہ ڈرامے میں ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار اینجن التان دوزیتان کے پاکستان میں دورے کے حوالے سے بھی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کاروباری کمپنیاں جو کہ ترک اداکار اینجن التان کو پاکستان بلانا چاہتی تھیں ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ ایسی کوئی سرگرمی نہ کریں جس میں ترک اداکار کو پاکستان لایا جائے۔

ارشاد عارف نے کہا کہ پاکستان کے ایک مضبوط عرب اتحادی ملک نے اس حوالے سے خاصی ناراضگی کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریل نشر کیوں کیا جا رہا ہے اور پھر اس کے اس قدر مقبول ہونے پر بھی تحفظات کا اظہار سامنے آیا ہے۔

ڈاکٹر معید پیرزادہ نے دعویٰ کیا کہ سفارتی ذرائع سے پاکستان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ ترک اداکار کو پاکستان کا دورہ کرنے سے روکا جائے۔انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ڈرامے سے کسی ملک کو کیا نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اس حوالے سے ترکی سے اردو زبان میں چلنے والے ایک آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بھی اس معاملے کو اجاگر کیا گیا کہ ارطغرل ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے سے بہت سےعرب دوست ناراض ہیں۔

ایک برادر مسلم ملک ارطغرل ڈارمے سے اتنا خوفزدہ ہےکہ ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار کو پاکستان کا دورہ کرنے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >