پی ٹی آئی ایم این اے میجر(ر) طاہر صادق اپنی ہی حکومت پر پھٹ پڑے

پی ٹی آئی ایم این اے طاہر صادق اپنی ہی حکومت پر پھٹ پڑے۔۔ عمران خان کی ٹیم کو نااہل لوگوں پر مشتمل ٹیم قراردیدیا۔

اٹک سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر ریٹائرڈ طاہر صادق نے اپنی ہی حکومت پر چڑھائی کر دی۔

طاہر صادق نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم نا اہل لوگوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا جب سے پاکستان بنا تب سے اس دور تک اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی ان 2 سالوں کے دوران کی گئی ہے۔

رکن اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے بلدیاتی نظام اپاہج بنا دیا ہے، بلین ٹرین منصوبے کی حقیقت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 ارب کی بجائے صرف سوا 3 کروڑ درخت لگائے گئے، 10 ارب درختوں کیلئے حکومت کے پاس نرسریاں ہی نہیں ہیں اتنے درخت کہاں سے آئے اور کہاں لگے۔

واضح رہے کہ میجر (ر) طاہر صادق جہانگیرترین کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے دو قومی اسمبلی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا تھا ، انہیں این اے 55 کی نشست چھوڑنے کا کہا گیا جس پر ملک امین اسلم نے الیکشن لڑنا تھا لیکن انہوں نے این اے 56 کی سیٹ چھوڑی جس پر تحریک انصاف نے انکی فیملی کو نظرانداز کردیا ۔

  • We don’t need these Bastards, when everything is good they will be licking IK boots to get a seat for NA but when things are going rough and tough then they start distancing themselves. Such Munafiqs belongs to Dustbin and not in PTI !!


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >