نوازشریف کی متنازعہ تقریر پر ن لیگ کے کئی ارکان اسمبلی ناراض

نواز شریف کی متنازع تقریر،لیگی ارکان قومی اسمبلی برہم

گوجرانوالہ میں نواز شریف کی متنازع تقریر سابق وزیراعظم کو پڑی بھاری، نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی گوجرانوالہ تقریر پر کئی لیگی ارکان قومی اسمبلی شدید ناراض ہوگئے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نوازشریف کی متنازع تقریر کے بعد ن لیگ کے اندر گروپنگ شروع ہوگئی ،نومبر کے پہلے ہفتے میں صوبائی،قومی اسمبلی میں بڑاناراض گروپ سامنے آسکتا ہے،نوازشریف کی متنازع تقریر کے بعد13 لیگی ارکان قومی اسمبلی کے آپس میں رابطے ہوئے ہیں،جس پر 13 لیگی ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے سخت ناراضگی کااظہارکیاگیا ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں مزید ارکان سے رابطے کرکے علیحدہ گروپ تشکیل دینے پر غورشروع کردیا، ن لیگی اراکین اسمبلی کی پارٹی چھوڑنے پر مشاورت شروع کر دی۔

مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے نوازشریف کی متنازعہ تقاریر، اہم اداروں پر تنقید اورمودی سرکارکے بیانیہ کو پھیلانے پرلیگی اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے نہ صرف برہمی بلکہ اس بیانیہ سے بھی لا تعلقی کا اظہار کر دیا ہے ۔تیرہ لیگی اراکین قومی اسمبلی نے آ پس میں رابطہ کر کے فیصلہ کیا کہ نوازشریف کے بیانیہ کا کسی صورت ساتھ نہیں دیں گے ۔

ذرائع کے مطابق 13باغی اراکین نومبر میں اپنا اجلاس پہلا جلاس طلب کرکے نوازشریف کی پالیسی سے اظہار لاتعلقی کریں گے۔

  • میرا لیڈر نواز شریف چور ہو سکتا ھے , کمینہ ہو سکتا ھے , بے غیرت ہو سکتا ھے , غدار ہو سکتا ھے ,
    لیکن محب وطن نہیں ہو سکتا ,♥👍


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >