نواشریف کوبریگیڈئیر کافون؟صحافی کے سوال پرمریم اور مولانا کے فیس ایکسپریشنزتبدیل

صحافی کے سوال "اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کو جی ایچ کیو سے بریگیڈیئر کا فون گیا، اسی لئے انہوں نے تقریر نہیں کی”۔ پر مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز سے کوئی جواب نہ بن پڑا

کراچی سے روانگی سے قبل مریم نواز نے دیگر پی ڈی ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور اپنے شوہر کی گرفتاری سے متعلق بات کی، مولانا فضل الرحمان بولے کہ آج جو حرکت کی گئی ہے یہ بدمعاشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنے نکلے ہیں۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے ایک ٹی وی چینل کو گفتگو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ جی ایچ کیو سے کسی بریگیڈیئر کا فون گیا جس کے نتیجے میں نواز شریف نے اپنی تقریر نہیں کی۔

اس سوال کے جواب پر مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کے چہرے کے ایکسپریشنز تبدیل ہوگئے اور دونوں رہنما جواب نہ دے پائے اور ٹکٹکی باندھے صحافی کی طرف دیکھتے رہے۔

جب دونوں رہنماؤں سے کوئی جواب نہ بن پڑا تو مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بتایا کہ یہ بات اعتزاز احسن نے کی ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے اس الزام سے پارٹی کو نکالنے کے لیے کہا کہ وہ ان کا ذاتی مؤقف ہے ہماری پارٹی کا یہ ماننا نہیں ہے کیونکہ جب کوئی پارٹی رکن کسی سے ایسی بات کر رہا ہوتا ہے تو وہ اس کا ذاتی موقف ہوتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >