خان صاحب ہوشیار خبردار!عوام آپ سے بدظن ہورہی ہے، کامران خان

عمران خان صاحب ہوشیار خبردار! خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں اپوزیشن تحریک وجہ نہیں وجہ عام پاکستانی ہیں جنہوں نے آپ سے امیدیں باندھیں لیکن۔۔۔ کامران خان

عمران خان صاحب ہوشیار خبردار! خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں اپوزیشن تحریک وجہ نہیں #KKsTake

عمران خان صاحب ہوشیار خبردار! خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں اپوزیشن تحریک وجہ نہیں وجہ عام پاکستانی ہیں جنہوں نے آپ سے امیدیں باندھیں مگر اس بھیانک مہنگائی نے انکی زندگیاں وبال بنا دیں ہیں ماہرین کہتے ہیں بڑی وجہ حکومتی نااہلی خانصاحب کمر باندھیں مہنگائی ماریں Now or Never#KKsTake #Vlog #KamranKhan #ImranKhan #Inflation

Posted by Kamran Khan on Wednesday, October 21, 2020

صحافی اور تجزیہ نگار کامران خان نے وزیراعظم عمران خان سے دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانےکی اپیل کر دی، کامران خان نے فیس بک پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم کو آنے والے دلوں میں پیدا ہونے والی مشکلات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ہے۔

عمران خان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں اپنے شو کے ذریعے ہر حکومت کے دور میں پیدا ہونے والی مہنگائی کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرتا رہا ہوں، لہذا اس وی لاگ کے ذریعے بھی میں عمران خان سے دو ٹوک الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں کہ یوٹیلیٹی بلز اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں جو اندوہناک اضافہ ہو رہا ہے اس نے عام پاکستانیوں کی چیخیں نکال دی ہیں۔

کامران خان کا وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے وی لاگ میں کہنا تھا کہ خان صاحب یہ لوگ اس لیے بلبلا رہے ہیں کیونکہ انہوں نے یہ آپ سے امید وابستہ کر رکھی تھی کہ آپ کے اقتدار میں آنے کے بعد ان کی زندگیاں آسان ہوجائیں گی، انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی عام پاکستانی مجھ سے ملتا ہے تو وہ اعتراض کرتا ہے کہ جو آپ اپنے پروگرام میں بہترین ادادوشمار اور بہتری کی ہمیں خوشخبری سناتے ہیں ہمیں ان سے کوئی سروکار نہیں،

انہوں نے کہا کہ میں بذات خود لوگوں کی امیدیں بڑھانے کی کوشش کرتا ہوں لیکن ان کے نزدیک صرف ایک ہی پیمانہ ہے کہ 2018 میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کیا تھی اور اب کیا ہیں، انہوں نے کہا کہ میں آپ کی انتھک محنت سے آگاہ ہوں لیکن اس سے عام پاکستانی کی مشکلات حل نہیں ہوئی ہیں، غریب ترین اورام پاکستانی اس مہنگائی کی وجہ سے آپ سے بد دل ہو رہا ہے۔

کامران خان نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ میں آج بھی صدقے دل سے سمجھتا ہوں کہ آپ کی ناکامی پاکستان کی ناکامی ہوگی، ماہرین یہ کہتے ہیں کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی اصل وجہ آپ کی نااہلی، نا تجربہ کاری اور غلط اندازے ہیں، انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہی وقت ہے کہ اپنے حریفوں کو بھولیں کمر کس لیں اور مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں اور لوگوں کی زندگیاں آسان بنائے۔

  • آج بھی صدقے دل سے سمجھتا ہوں کہ آپ کی ناکامی پاکستان کی ناکامی ہوگی
    why you said like this, In Sha Allah Pakistan will be there.. but Liffa khor like you will be fail.

  • IK paid 2.5 lakhs tax whereas Khaqan paid 24 crore rupees tax. Now lets take a look at the cabinet: Azam Swati,Khattak,Omar Ayub,Vawda,Khusro,Babar Awan. But who is corrupt the opposition. PTI is just fooling people

  • Yaar is bande ka koi deen imaan nahi hai. Media is the biggest pimp. Witness it first hand when I saw a few thousand people in Islamabad’s dharna but was repeatedly told and made to believe that there were millions lol.

  • اس بیوقوف جاہل عوام کو آر اتنی عقل ہوتی تو ایک لوہار
    کی اولاد انہیں ٤٠ سال لوٹی رہتی ان جاہلوں کو دوست دشمن کی پہچان ہوتی
    تو آج ان کی یہ حالت نہ ہوتی ان کو جوتے پڑنے دو جب تک انہیں ہوش آ جائے

  • Kamran Khan…don’t get panicked.
    "Experts say that the real reason for rising inflation in the country is your incompetence, inexperience and miscalculations”.

    Sorry to say Kamran, this is not expert opinion…this is the propaganda of Mafias & you are falling into the trap of Mafias.

    "it was time to forget about rivals”….by saying this are you suggesting of giving NRO to Rivels (oppositions) & make life easier??
    You should understand that Reforms are always painful…Especially under the terms of IMF….& Kaptaan could have
    avoid reforms & took an easy path.

    Last couple of months you did an excellent job of spreading optimistic views…only two opposition Jalsas…& you got Panicked..
    Everything will be alright…trust me….

    • اگر ایکسپرٹ جھوٹ بولتے ہیں تو بنیادی ضرورت کی چیزیں ہی دیکھ لیں – آٹا پچھلی حکومت میں پینتیس روپے فی کلو تھا یہ قیمت بہتر سال میں یہاں تک پوھنچی اور صرف دو سال میں اب آٹا ترانوے روپے کلو ہے غریب عوام کہاں جائے ؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >