پیپلزپارٹی کا شریف خاندان کے ساتھ بڑا ہاتھ، سینیر صحافی کا دعویٰ

پیپلزپارٹی کا شریف خاندان کے ساتھ بڑا ہاتھ۔۔ رانا عظیم نے اندرونی کہانی بتادی

رانا عظیم کا کہنا تھا کہ جسے کہتے ہیں کہ "ٹُٹ گئی تڑک کرکے” پیپلزپارٹی اوار ن لیگ میں یہ ہوگیا ہوا ہے۔اب یہ ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ شرمندگی دور کرنے کیلئے کھڑے ہیں۔

رانا عظیم کا کہنا تھا کہ محترمہ مریم نواز نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ کیا تھا اس میں محترمہ نے کہیں ذکر نہیں کیا کہ گڈ بلاول۔۔ مریم نواز نے کہیں ذکر نہیں کیا کہ سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا اور انکوائری کا اعلان کردیا۔بلاول کا اپنی پریس کانفرنس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو یہ کہنا کہ آپ اس پر نوٹس لیں۔

رانا عظیم نے مزید کہا کہ بلاول اور آرمی چیف کے درمیان ٹیلیفونک کال کے بعد پیپلزپارٹی کی طرف سے ایک ہینڈآؤٹ جاری ہوتا ہے جس میں بلاول آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ کا شکریہ کہ آپ نے اس پر ایکشن لیا، اس پر مریم نواز سخت ناراض ہوتی ہیں اور پھر اس ناراضگی کا اظہار بلاول تک پہنچایا جاتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ آپ کس بیانئے پر چلے گئے ہیں، ہم انکے خلاف جارہے ہیں اور آپ انکا شکریہ ادا کررہے ہیں۔اس پر مریم سخت ناراض ہوتی ہیں۔

رانا عظیم نے انکشاف کیا کہ مریم نواز اپنے قریبی حلقوں سے کہتی ہیں کہ پیپلزپارٹی ہم سے ہاتھ کرگئی ہے۔ تو مریم نواز کے قریبی لوگ کہتے ہیں کہ ابھی وقت نہیں ہے، ابھی ہمیں خاموشی اختیار کرلینی چاہئے۔انہیں ابھی ساتھ رکھنا چاہئے جس پر مریم نواز کہتی ہیں کہ ساتھ رکھ کر کیا کریں؟ یہ پھر عین ٹائم پر آخر ہم سے ہاتھ کرجائیں گے۔یہ تو استعفے بھی نہیں دیں گے۔

رانا عظیم کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے ایک قریبی ساتھی ہیں جو کسی وقت چاہتے تھے کہ رضاربانی کو چئیرمین سینٹ بنادیا جائے ، انکی طرف سے پیپلزپارٹی کو پیغام پہنچادیا گیا ہے کہ ہمیں کلئیر کریں۔ آپ ہمارے بیانئے کے ساتھ ہیں یا نہیں؟ جس پر پیپلزپارٹی نے کلئیر کردیا ہے کہ وہ انکے ساتھ نہیں ہیں، پیپلزپارٹی آئینی حدود میں رہ کر جنگ لڑے گی اور اپنے اداروں کا احترام کرے گی۔وہ حکومت کے خلاف باہر آئے گی لیکن اداروں کے خلاف بات کرنیوالوں کا ساتھ نہیں دے گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>