مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، 50 ارکان غیر حاضر

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، 50 ارکان غیر حاضر، وجہ جانیئے

معروف وی لاگر اور تحقیقاتی صحافی صدیق جان نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 40 سے 50 ارکان اسمبلی غیر حاضر تھے اس کی وجہ یہ ہے کہ ارکان اسمبلی جانتے ہیں کہ نواز شریف کا بیانیہ پارٹی کو بند گلی کی جانب دھکیل رہا ہے۔

صدیق جان نے بتایا کہ غیر حاضر ارکان میں زیادہ تعداد ارکان قومی اسمبلی کی تھی اور ان میں سے بھی زیادہ تر وہ لوگ ہیں جو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لیتے ضرور ہیں مگر وہ اپنے حلقے سے اپنا ایک الگ ووٹ بینک بھی رکھتے ہیں۔

صدیق جان نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے کی وجہ سے ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ جلد ہی فارورڈ بلاک سامنے آئے اور یہ ارکان اسمبلی یہ کہہ دیں کہ وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ تو ہیں مگر وہ نواز شریف کے بیانیے کا ساتھ نہیں دے سکتے کیونکہ ان ارکان اسمبلی کو پارٹی ٹکٹ کی ضرورت نہیں ہوتی وہ اپنے ووٹ بینک سے ہی جیت سکتے ہیں۔

دوسری جانب صدیق جان نے بتایا کہ شہباز شریف نے پارلیمان میں آنے سے منع کر دیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ان کے پروڈکشن آرڈرز کے لیے درخواست نہ دی جائے، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وزیراعظم ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ اب کسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے جائیں گے۔

صدیق جان نے قومی اسمبلی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ خواجہ آصف نے فرانس کے خلاف قرارداد پیش کی جس پر اپوزیشن کے ارکان نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کی قرارداد کا حصہ نہیں بنیں گے وہ اپنی علیحدہ سے قرارداد لانا چاہتے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی سیٹیاں بجانے کے ساتھ ساتھ گھوڑوں اور گدھوں کی آوازیں نکالتے رہے جو کہ صورتحال انتہائی افسوس ناک ہے۔

  • ہاہا..جو ارکان اسمبلی گھوڑوں اور گدھوں کی آوازیں
    نکالتے رہے یہ انکی اصلی آوازیں ہیں…گدھوں اور گھوڑوں کو بدنام نہ کیا جائے.

  • At the end..Pmln will only Nawaz..Mayrum Safdar..Safdar .Rana and some others corrupt.. Majority of MNAs.MPAs will leave Pmln..Some due to Mayrum Safdar..Nawaz bull shitt..and others Becoz Pmln party can’t survive without Power and money..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >