روٹی 20 روپے کی یا 8 روپے کی؟ لیگی رہنما کنفیوژن کا شکار

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے ایک پروگرام کے دوران روٹی کی قیمت 15 سے 20 روپے بتائی اور غلط ثابت ہونے پر کہا میں تو نان کی قیمت بتا رہا تھا۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ اگر روٹی کی قیمت 15 روپے یا 20 روپے ہے تو ایک گھر میں 6 افراد کے ماہانہ روٹی کا خرچ ہی 20 ہزار روپے بنتا ہے۔

ان کے دعویٰ کے جواب میں حکومتی نمائندے میاں محمود الرشید نے کہا کہ ملک احمد خان کو الف ب کا بھی نہیں پتا، خدا کا خوف کریں کہاں 20 روپے کی روٹی مل رہی ہے؟ روٹی کی قیمت 8 روپے سے زیادہ نہیں ہے۔

ملک احمد خان نے ان کو جواب دیا کہ 8 روپے کی روٹی کہاں مل رہی ہے میاں محمود الرشید مجھے دلوادیں، میاں محمود نے کہا میں چیلنج کرتا ہوں 8 روپے کی روٹی مل رہی ہے آپ چلیں میرے ساتھ میں لے کردیتا ہوں آپ کو 8 روپے کی روٹی۔

دونوں کے درمیان روٹی کی قیمت پر بحث شدت اختیار کرگئی تو پروگرام کے اینکر منصور علی خان نے اپنے پروگرام کے کیمرہ مین سے پوچھا کہ روٹی کتنے کی مل رہی ہے انہوں نے جواب دیا کہ 8 روپے کی

ملک احمد خان نے اپنی خفت مٹاتے ہوئے کہا کہ نان کی بات کریں نا ، نان کتنے کا مل رہا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >