گھس کرمارنے کی باتیں صرف فلموں میں ہی کرسکتے ہیں،چوہان کا بھارتی میجرکو جواب

گھس کر مارنے کی باتیں صرف فلموں میں ہی کرسکتے ہیں،چوہان کا بھاتی میجر کو جواب

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گھس کر مارنے کی باتیں کرنل سنجے دت اور بریگیڈیئراکشے کمار صرف فلموں میں ہی کرسکتے ہیں،ہمارے فوجی جوانوں نے اسلامی تعلیمات کےقوانین کے تحت ابھی نندن کومشتعل ہجوم سے واگزار کرایا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے ابھی نندن کے طیارہ گرنے کے بعد پکڑے جانے، عوام سے دھلائی اور پاک فوج کی جانب سے بچائے جانے کی ویڈیو کے ساتھ بیان جاری کردیا۔

ویڈیو میں وزیراطلاعات کی جانب جنرل گورو آریا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر جنرل سنی دیول کی طرح پتلونیں اتروانے کی دھمکیاں دینا آسان ہے۔ گھس کر مارنے کی باتیں کرنل سنجے دت اور بریگیڈیئر اکشے کمار صرف فلموں میں ہی کر سکتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے اسلامی تعلیمات اور جنیوا کنوینشن کے مجوزہ قوانین کے تحت ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے واگزار کرایا۔ یہی پیشہ ورانہ وقار اور فرض شناسی پاک فوج کے جنرل سے جوان تک کا خاصہ ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ویڈیو دیکھ کر گورو آریا کو شرم محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کو سلامی بھی پیش کرنی چاہئے۔

  • One day i go boston USA indian store they dont charge me money they find out i am from pakistan and same in dubai too , desi good people i have more then 100 stories i will tell you one day very hamble

  • Fayaz ul Hassan Chohan’s English is very weak. I am surprised that no one helped him to edit his message and the above message would have made him a laughing stock amongst the Indians. Many people from PTI visit the siasat.pk website. So here is my attempt to help him edit his message.
    Major Sb your media channels especially Republic tv hasn’t got the courage to listen to me. I have experienced quite often that your Republic tv mutes my mic. So you come on any of the Pakistani channels and it’s my commitment that your mic will not be muted. Bcz Pak media and nation are not cowards.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >