ایاز صادق کے بیان پر دراڑیں،جے یو آئی ف کے رہنما کے شریف برادران پر وار

ایاز صادق کے بیان پر دراڑیں،حافظ حسین احمد کے شریف برادران پر وار

ایاز صادق کا بیان پی ڈی ایم میں بھی دراڑیں ڈالنے لگا، جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے ایاز صادق کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے نوازشریف کو آستین کا سانپ قرار دے دی

حافظ حسین احمد نے کہا کہ ذمہ دار ان لوگوں کو بھی ٹھہراتا ہوں، جو اس قسم کے لوگوں کولاکر مسلط کرتے ہیں، ملک ہے تو ہم ہیں، ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔

حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ نوازشریف پہلے بھی لندن گئے تھے، مرحوم قاضی حسین احمد اور عمران خان کو بلایا اور الیکشن کے بائیکاٹ پر لگا دیا اور اپنا مؤقف بدل دیا۔

دوسری جانب حافظ حسین احمد نے تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ شہباز شریف نے خود کو گرفتار کروایا اور اب ڈی جی نیب کے ذریعے مذاکرات کررہے ہیں÷

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ ریکارڈ پرہےشہبازشریف نےاپنی ضمانت کی درخواست واپس لی، شہبازشریف نےخود کو رضاکارانہ گرفتار کروایا ہے اور اب ڈی جی نیب کےذریعےمذاکرات کررہےہیں۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کےرہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میرے بات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش سے پاکستان کو فائدہ نہیں ہوا، بھارتی میڈیاکی اسٹرٹیجی اپناتےہوئےاسےغلط اندازمیں پڑھاگیا،میرے خلاف بینرزلگنا پاکستان کی کوئی خدمت نہیں ہے، میں اپنے مؤقف پرکھڑاہوں ، میرے پاس بے شماررازہیں، میں نے کوئی غیرذمےدارانہ بیان دیا ہے نہ دوں گا،بھارت کے معاملے پر ہم پوری پاکستانی ایک ہیں، اس چیزکومت ابھاریں ،ایک اور وفاقی وزیرکی بات نہیں کرنا چاہتا، اسے معاملے کو جتنا جلد ختم کردیں اتنا ہی بہترہوگا۔

  • Never trust in Shaitan Political plus religious Molvis specially from JUIF..They are munafiq from top to bottom.. Any body who follow them..he or she should again say Kalma..and those who said namaz under Thiers imamat must do qaza namazain..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >