اپوزیشن کی ہٹ دھرمی پر وزیراعظم اور حکومتی نمائندے سخت برہم

پاکستان میں کرونا نے ایک بار پھر پنجے گاڑ لئے ہیں ۔ ایک ہی دن میں 59 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے لیکن اپوزیشن جلسے کرنے پر بضد ہے۔ اپوزیشن کی اس ہٹ دھرمی پر حکومتی نمائندے سخت برہم دکھائی دیتے ہیں۔

اپوزیشن کے جلسے کرنے کے اصرار پر وفاقی وزیر فوادچوہدری، اسد عمر، علی زیدی، حماداظہر اور شہباز گل نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اپوزیشن کو خوب لتاڑا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے لکھا کہ اپوزیشن اپنے دو کلوگوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے، نادانوں اگر بیماری پھیلتی ہےاور لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگتی ہیں تو کاہے کی سیاست؟سیاست،اقتدار زندگی کے ساتھ ہیں اگر زندگی چیلنج ہو جائےتو سیاست کیاہونی ہے، اپنی حکمت عملی بدلیں اگرجلسوں کا زیادہ شوق ہے ورچوئل جلسےکرلیں

اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ چار ماہ کے وقفے کے بعد پہلی مرتبہ ملک میں کرونا اموات کی تعداد 50 سے زائد. کل 59 کرونا مرض میں مبتلا افراد جاں بحق ہو گئے. انتہائی ضروری ہے کے قوم یکجا ہو کر پھر سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرے، تاکہ ہم لوگوں کی صحت کی بھی حفاظت کریں اور لوگوں کے روزگار کو بھی بچا سکیں

وفاقی وزیر حماد اظہر نے لکھا کہ اپوزیشن کی "کرونا پھیلاؤ مہم” اِن کی خودغرضی کا ثبوت ہے۔ بیماری کے پھیلاؤ کو بڑھا کر کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ ہوشیار باش! عوام ان جعلسازوں کو پہچان لے جو بغض عمران میں ہر حد کو پھلانگنے کے درپے ہیں جب عمران خان سمارٹ لاک ڈاؤن کا مشورہ دے رہے تھے تب یہ سب سخت ترین لاک ڈاؤن کے حامی تھے اور آج جب کورونا کی وبا دوسرے فیز میں مزید جانلیوا ہو چکی ہے اپنے ذاتی مفاد کیلئے عوام کی جان کے درپے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ پی ڈی ایم جلسے کر کے عوام کی زندگی اور روزی خطرے میں ڈال رہی ہے، اپوزیشن این آر او حاصل کرنے کیلئے عوام کی زندگیوں کےساتھ کھیل رہی ہے۔این آر او نہیں ملا تو اپوزیشن لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر واضح کیا کہ واضح کرتا ہوں ، پی ڈی ایم لاکھوں جلسے کر لے این آر او نہیں ملے گا،کوروناکیسزمیں مسلسل اضافہ ہوا تومجبوراً مکمل لاک ڈاؤن پرجانا ہوگا۔ کوروناکیسزمیں اضافے پرلاک ڈاؤن کرناپڑاتواس کی ذمےدارپی ڈی ایم ہوگی

واضح رہے کہ کرونا کی بڑھتی وبا کے باوجود اپوزیشن جلسے کرنے پر بضد ہے اور اپوزیشن یہ موقف اپنا اپنے موقف کا دفاع کررہی ہے کہ عمران خان کرونا سے زیادہ خطرناک ہے ۔ کچھ اپوزیشن رہنما یہ بیان دیتے بھی دکھائی دیتے ہیں کہ کرونا کھلی جگہوں پر نہیں پھیلتا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >