وزیراعظم عمران کے کھلے سرسبز لان میں اجلاس بلانے اور ملاقاتیں کرنیکی وجہ کیا ہے؟
وزیراعظم عمران خان کی کھلے سرسبز لان میں اجلاس بلانے اور ملاقاتیں کرنے کی وجہ کیا ہے؟
وزیراعظم عمران خان آج کل کھلے سرسبزلان اور دھوپ میں اہم اجلاس بلاتے اور میٹنگز کرتے ہیں جس پر مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔وزیراعظم عمران خان اہم شخصیات، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، سعودی سفیر سمیت غیرملکی وفود اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کیلئے سرسبز لان کا استعمال کرتے ہیں، نجی چینل نے اسکی وجہ بتادی
نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی دن بھر کی مصروفیات پی ایم ہاؤس کے لان میں نمٹاتے ہیں۔ صبح، دوپہر کے اوقات حتی کے نماز مغرب سے پہلے تک ہونے والی تمام ملاقاتیں اور اجلاس بھی بند کانفرس ہالوں کی بجائے باہر سرسبز لان میں ہی ہوتے ہیں۔
Chief of Army Staff calls on the Prime Minister
Chief of Army Staff, General Qamar Javed Bajwa called on Prime Minister Imran Khan in Islamabad today.
Director General ISI Lt. Gen. Faiz Hamid was also present.#COAS #PakistanArmy #DGISI #Islamabad pic.twitter.com/FVxcUnbkVu
— Malik Ali Raza (@AnchorMalik1) January 11, 2021
اس خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ اہم حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس طریقہ کار کا مقصد زیادہ سے زیادہ قدرتی ماحول سے مستفید ہونا تاکہ دھوپ سے فائدہ حاصل کیا جائے اور اس کے ساتھ بجلی کی بھی بچت ہوتی ہے، ساتھ ہی ساتھ کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد آسان اور یقین ہو جاتا ہے۔
وزیراعظم کے اس طریقہ کار کو دیکھتے ہوئے متعدد وفاقی وزرا اور گورنر سندھ نے بھی اسی طریقہ کار کو اپنا لیا ہے اور اب وہ بھی اپنی دن بھر کی اہم ملاقاتیں سرسبز لان میں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
عمران خان کی بات کی جائے تو وہ دن بھر میں اپنی تمام تر مصروفیات کے ساتھ پی ایم ہاؤس کے لان میں ہی ورزش کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے ہمراہ موجود ٹیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تمام تر توجہ عوامی مسائل کے حل، امن و امان کے قیام اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔
In Summer, he should put up some shades and utilize Solar Fans.
بونگی خان نیازی تو کہتا تھا کہ پی ایم ہاوس کو یونیورسٹی بنادے گا اس کی ضرورت نہیں یہ عیاشی ہے غریب عوام اتنا مہنگا پی ایم ہاوس کیوں برداشت کریں وغیرہ
An unique case of an Overdose of your Master Noora’s Boss Modi’s Magic Tonic "GoMutra-Gobar”…😜😁
Woh sub tu theak hai per yeah ‘sar sabz’ lawn kahan say aa gaya. grass hi mari hoi hai.
Our Kaptaan is one of a kind.
He was & is always a trendsetter.