بلاول بھٹو کا 19 جنوری کے اسلام آباد کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہان کے درمیان دوریاں بڑھنے لگی ہیں، اس کی ایک مثال بلاول بھٹو زرداری کا 19 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے تحت الیکشن کمیشن کے باہر دیئے جانے والے دھرنے میں بذات خود شرکت نہیں کریں گے، تاہم ان کی جگہ پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد دھرنے میں شریک ہوگا۔

پی پی پی ترجمان کے مطابق 18 جنوری کو عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ ہوگی جب کہ 19جنوری کو مردان شاہ کی برسی ہے، لہذا اسی سلسلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 19جنوری کو عمرکوٹ میں پارٹی عمائدین سے ملاقات کے لیے روانہ ہوں گے، جس کی وجہ سے وہ پی ڈی ایم کے 19 جنوری کے دھرنے میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے انتخابی دھاندلیوں اور فارن فنڈنگ کے کیس میں تاخیر کی وجہ سے 19 جنوری کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • ان کی ہوا نکل چکی ان کی گرد کب کی بیٹھ گئی جس طوفان کے یہ دعوی کرتے تھے وہ محض چائے کی پیالی کا طوفان ثابت ہوا آج کی ٹھنڈ سے زیادہ یہ ٹھنڈےثابت ہوئے کہتے ہیں جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں یہ تو جناب گرج بھی نہ سکے ان کی تحریک بغیر کسی حرکت کے ساکت ہوگئی متحرک ہونا ان کے نصیب میں اب کہاں یہ میاں عبرت کی تصویر بن کر رہ گئے

  • لو بھئ انڈیا اور مودی کے اس پالتو کتے کی تو کسی کتی والی اس کئے نہیں ہوئی کہ بدبودار فضلا فضل الشیطان نطفہ حرام خود مودی کا پالا ہوا کتا ہے جوپاکستان کی فوج پر۔ بھونکنے کو مودی نے پالا ہے اس واسطے مودی کے اس پالتو کتے اسلام فروش منافق کی تو کسی سور والی ہو گئی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >