وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور
وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاون برائے پارلیمانی روابط ندیم افضل چن کا استعفی منظور کر لیا ہے، معاون خصوصی ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرنے کے حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل ندیم افضل چن کا معاون خصوصی کے عہدے کا استعفی منظور نہ کرنے کی چند وفاقی وزرا نے بھی وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی تھی، ندیم افضل چن کا استعفی منظور نہ کرنے کی جن وفاقی وزراء نے وزیراعظم سے اپیل کی تھی ان میں فواد چودھری، شیریں مزاری اور علی زیدی شامل تھے۔
خیال رہے کہ منگل کے روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے واضح کیا تھا کہ جو شخص پارٹی کی پالیسی کے مطابق نہیں چل سکتا یا وفاقی کابینہ میں کیے گئے فیصلوں سے متفق نہیں تو وہ استعفیٰ دے کر میڈیا میں جاکر اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کرسکتا ہے۔
بعد ازاں خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو بھی ندیم افضل کی بعض باتوں سے اختلافات تھا جبکہ ندیم افضل چن بھی بحیثیت ترجمان دیگر سیاستدانوں پر تنقید کے حوالے سے کبھی وزیراعظم کی توقعات پر پورا نہیں اترے تھے، جس کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان اور ندیم افضل چن کے درمیان تناؤ کی کیفیت پیدا ہو گئی۔
Nadeem Chan was in PTI to save his few people from death sentence from Lahore highcourt in which he covertly used his power now these guys are set free by courts He don’t need PTI any more.
We are with Khan no matter who comes in and who goes out.