مریم نواز کا عمران خان پر بھارتی حکمران جماعت بی جے پی سے فنڈنگ لینے کا الزام

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان پر بھارت سے فنڈنگ لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے اندر جیت سے فنڈنگ لی ہے۔

مریم نواز کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو چور چور کا شور مچا رہا ہے وہ خود ہی چور ہے، موقف بدلنا عمران خان کا طریقہ کار ہے، اسٹیٹ بینک نے ان کے 23 خفیہ اکاؤنٹس پکڑے ہیں، عمران خان کو بھارت اور اسرائیل نے پیسہ دیا، جب بی جے پی سے فنڈ لیے جائیں گے تو اس کی جیت کی دعائیں مانگی جائیں گی، جس طرح سے عمران خان نے نریندر مودی کی جیت کی دعائیں مانگی تھیں۔

مریم نواز کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ نواز شریف کے کیس کو تو دنوں میں ختم کیا گیا تھا لیکن فارن فنڈنگ کیس کی سات سالوں سے اب تک 70 سماعتیں ہو چکی ہیں، جن میں سے 30 سماعتیں عمران خان نے ملتوی کروانے کی کوشش کی ہیں، اگر آپ اتنے ہی سچے ہیں تو پھر الیکشن کمیشن سے اتنی سماعتیں ملتوی کروانے کی درخواست کیوں کرتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرنے والی سکروٹنی کمیٹی بھی عمران خان کی تابعدار بن چکی ہے، عمران خان نے سکروٹنی کمیٹی کی 24 بار کارروائی روکنے کی کوشش کی جبکہ چار بار کارروائی کو خفیہ رکھنے کے لئے درخواست دی، جب پانی کی طرح پیسہ بہایا گیا تو تب تمہیں یاد نہیں تھا کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا ہے؟ پوچھا گیا تو کہا کہ یہ سارا پیسہ ایجنسی کے ذریعے آیا ہے جو نواز شریف کی حکومت گرانے کے لیے استعمال ہوا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈال کر نااہل، نالائق شخص کو حکمران بنایا گیا تو الیکشن کمیشن  نے کیوں نوٹس نہیں لیا؟ جب انتخابات کے دوران آر ٹی ایس بند کیا گیا تھا تب الیکشن کمیشن کیوں نہیں بولا؟ آج عام عوام الیکشن کمیشن کی ناکامی اور خاموشی کی سزا بھگت رہے ہیں اور مہنگائی اور غربت کی وجہ سے خودکشی کر رہے ہیں، جس کا ذمہ دار سلیکٹڈ وزیراعظم ہے۔

  • ہا ہا ہا گشتی فراری منیرے کنجر والی پاگل ہوگئی
    عمران خان نے نواز شریف بٹ کی ناجائیز باپ مودی کو شادی پر بلایا عمران خان نے نوا ز شریف کی ۔۔۔ کے خصموں سے خفیہ ملاقاتیں کیں
    او۔ بھائی اس گشتی فراری منیرے کنجر والی کو پاگل خانے داخل کراؤ


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >