اربوں روپے کے مبینہ گھپلے،وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف بھی نیب ریفرنس دائر، کامران خان

سینئر صحافی اور اینکر پرسن کامران خان نے اپنے پروگرام میں بتایا کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیسز میں اسلام آباد کی احتساب عدالت 12واں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔ نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو انرجی منصوبوں کے مبینہ گھپلوں اور اختیارات کے غلط استعمال پر ملزم نامزد کر دیا ہے۔

کامران خان نے کہا کہ نیب نے اپنے ریفرنس میں الزام عائد کیا ہے کہ نوری آباد پاور پلانٹ اور سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی میں اربوں روپے کی ہیر پھیر کی گئی۔ نیب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور عبدالغنی مجید سمیت 17 ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔

اینکر پرسن نے دعویٰ کیا کہ مراد علی شاہ کے خلاف مزید6 ریفرنس دائر کیے جائیں گے۔ ان میں روشن سندھ پروگرام، بیمار صنعتیں، شوگر ملز، ٹریکٹر سبسڈی ،ٹھٹھہ شوگر ملز، گندم ذخیرہ کیس اور وزارت اطلاعات میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیسز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے پہلے بھی پیپلز پارٹی اور اپنے ناظرین کو آگاہ کر چکے ہیں مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ نیب کی جانب سے اب ریفرنس دائر کیے جانے پر وزیراعلیٰ سندھ عدالت کو کیا جواب دے پاتے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>