اتحادی ہماری بات مان گئے تو حکومت چائے کی دعوت سے بھی گھبرا جائے گی،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ لاڑکانہ میں ائیرپورٹ روڈ پر انڈسٹریل اسٹیٹ منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور، کسان اور عوام کی خدمت کی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے عوامی خدمات کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار اور معیشت کے بہتر مواقع فراہم کیے ہیں، سندھ میں انڈسٹریل اور اکنامکس زون اسی کی ایک مثال ہے، جس سے نہ صرف مقامی صنعت کو ترقی ملے گی بلکہ بے روزگار افراد کے لیے روزگار کے بہت سے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا حکومت گرانے کے لیے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے جمہوری و آئینی طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے، جس کے لئے اتحادیوں کو منائیں گے، ایک دفعہ اگر اتحادی ہماری حکمت عملی پر مان گئے تو حکومت ہماری چائے کی دعوت پر اتنا گھبرائے گی جتنا وہ اب تک 10،10 جلسوں سے نہیں گھبرائی، جو ہماری بڑی کامیابی ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ نااہل، نالائق اور کٹھ پتلی وزیراعظم کو گھر بھیجنے کا آئینی و جمہوری راستہ صرف اور صرف تحریک عدم اعتماد ہے، جس کے ذریعے سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر پی ڈی ایم ایسی حکومت قائم کرے گی جو حقیقت میں عوام کی ترجمانی کرے گی، لہذا ہمیں اتحادیوں کو منانے کی طرف جانا چاہئے۔

  • Iss haramkhor ko bolna tou aata nahi aur haraam ki kamee sy yeh berha hoa hy hijra. inteney beshram log hein ye k kuch kehtay hoey sharam bhi nahi aati. Kahaan Imran Khan aur kahaan ye hijra hahahahah dream on khusrey bilo rani. Tumey tou koi serious he nahi laita. Keep barking like dogs.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >