جے یو آئی ف کو فارن فنڈنگ، حافظ حسین احمد نے نیا پینڈوراباکس کھول دیا

مولانا فضل الرحمان کو لیبا اور عراق سے فنڈنگ ہوتی رہی۔۔ حافظ حسین احمد نے نیا پیندوراباکس کھول دیا

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کہا کہ فارن فنڈنگ کا پورا پنڈورا باکس کھل گیا تو لوگ پاناما لیکس کو بھول جائیں گے مسلم لیگ ن نے بھی سعودی عرب، اسامہ بن لادن، شیخ صواف اور مولانا فضل الرحمن نے لیبیا کے کرنل معمر قذافی اور عراق کے صدام حسین سے بھرپور امداد حاصل کی تھی ۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ جے یو آئی ف کو لیبیا اور عراق کی جانب سے جو فنڈنگ ہوئی ہے اسکا حساب لیا جانا چاہئے کہ یہ فنڈنگ سیاسی جماعت کو ہوئی ہے یا کسی کو ذاتی طور پر۔۔اس لیے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کے ساتھ انصاف کرے، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی فارن فنڈنگ کے بارے تفصیلات الیکشن کمیشن حاصل کرے۔

سابق جمعیت لیڈر نے کہا مولانا کو لیبیا اور عراق کی فنڈنگ پر مولانا شیرانی سمیت ہم سب کو اعتراض تھا یہاں تک کہ جب مولانا صاحب سےملی ہوئی رقم کا حساب مانگا گیا تو وہ ”گول“ کر گئے – الیکشن کمیشن بلائے گا تو سارے ثبوت دیں گے-

باغی رہنما نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے نہ صرف تحریک انصاف کے ساتھ انصاف کرے بلکہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی سمیت پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کو بھی اہمیت دے کیوں کہ پی ڈی ایم اس لیے احتجاج کررہی ہے کہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے صرف تحریک انصاف کو کیوں اہمیت دی جارہی ہے ان کا نام کیوں شامل نہیں ہے۔ فارن فنڈنگ لیکس کا پورا پنڈورا باکس کھل گیا تو لوگ پانامہ لیکس کو بھول جائیں گے،

حافظ حسین احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تو 6سال تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں لگادئیے پی ڈی ایم کی گیارہ جماعتوں کا معاملہ تو نامعلوم کتنا وقت لے گا

حافظ حسین احمد نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن جے یو آئی ف کے اکاؤنٹس کی بھی سکروٹنی کرے، اگر الیکشن کمیشن انہیں بلائے گا تو وہ پیش ہوں گے اور تفصیلات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں گے۔

  • یہ سب پرانا ہے کئی مرتبہ منظر عام آ چکا ہے جس فنڈنگ کا حافظ حسین احمد ذکر کررہا ہے اس پر کئی مرتبہ باتیں ہو چکی ہیں لیکن مولبی ڈیزل اس وقت طاقت میں ہوتا وقت کے حکمرانوں کا اتحادی ہو تا تھا بچ نکلتا اور اسے کوئی کچھ نہیں کہتا تھا کیوں کہ اس انگلیاں ہی نہیں سر پاؤں سب کچھ گھی میں ہوتا تھا لیکن اب یہ اسمبلی میں بھی نہیں اورطاقت میں بھی نہیں اب اس کو پو چھا جا سکتا ہے اور خوب پھنسا ہے اگر کسی نے ہاتھ ڈالا

    • Haram Khor diesel? no brother aap yaha per galat hein,, haram khor wo hein jo sab jante bhoojte howe b inhein in k crimes ke saza nahi dete ya dilwate.. aur bajhoobi jante hein k pakistan mein kis ka danda chalta hai aur kon sab se ziada powerful institute hai.. taali aik haath se nahi bajti dono haatho se bajti hai.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >