زرداری کے بیان ”متحد پی ڈی ایم ہر طرف سے وار کرے گی“ پر فواد کا طنزیہ جواب

حکومت کو گھر بھیجنا ناگزیر ہوگیا، متحد پی ڈی ایم ہر طرف سے وار کرے گی، آصف علی زرداری۔۔ تین سال بعد بھی آپکا کوئی چانس نہیں،فوادچوہدری

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک اس وقت شدید خطرات میں ہے حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہوچکا ہے۔

نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر چودھری منظور کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت شدید خطرات میں گھر چکا ہے اور حکمران کوئی بھی بڑی غلطی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے بہت ضروری ہوچکا ہے کہ موجودہ حکومت کو گھر بھیجا جائے، اناڑی حکمرانوں کی نااہلی ملک کو کسی بڑے حادثے کا شکار کرسکتی ہے، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ حکومت اپنے وزن سے خود ہی گرے گی، اب یہ گرچکے ہیں بس آخری دھکے کی ضرورت ہے۔

سابق صدر مملکت نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر پاکستان پیپلز پارٹی اس ناکام اور نااہل ٹولے کو گھر بھیجے گی، پی ڈی ایم متحد ہے اور اس حکومت پر ہر طر ف سے وار کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو اب کورونا وائرس کے پیچھے مزید چھپنے نہیں دیں گے، یہ ہی یہ نااہل حکومت ویکسین خرید سکی اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ یہ کورونا کے بحران میں عوام کی کوئی اور مدد کرسکے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم 2008 کے عالمی معاشی بحران کے باوجود ایکسپورٹس کو 19 ارب تک پہنچائی ، ریونیو دو گنا کیا، ملازمین کی تنخواہوں میں 125 فیصد تک اورپینشنز میں 100 فیصد اضافہ کیا، آج اناڑی حکمرانوں نے ملک کے تمام معاشی اعشاریے منفی کردیئے ہیں۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے آصف زرداری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہر تین ماہ کے بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں،پھر وقت گزر جاتا ہے اور نیا بیان آتا ہے اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں،

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ تین سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں زمانہ اور وقت آگے چلا گیا ہے آپ بہت پیچھے رہ گئے ہیں گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہابزنس پر توجہ دیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >