کھوکھر برادران کے خلاف کاروائیوں پر مریم نواز کیوں سیخ پا ہوئیں؟

کھوکھر برادران کی شریف خاندان پر نوازشات۔۔ لاہور کے کھوکھر برادران سیف الملوک کھوکھر، افضل کھوکھر کے خلاف کاروائیوں پر مریم نواز کیوں سیخ پا ہوئیں؟ وجہ سامنے آگئی۔

کچھ روز قبل پنجاب حکومت نے کھوکھر برادران کے خلاف کاروائی کی جس میں ایل ڈی اے انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے کھوکھربرادران سے سوا ارب روپے کی 38 کنال زمین واگزار کروائی اور کئی ناجائز تجاوزارت بھی گرادیں۔ ایل ڈی اے اور پنجاب حکومت کے اس اقدام پر مریم نواز بہت سیخ پا نظر آئیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ یک قانون طاقت ور کے لئے جو بنی گالا کے ناجائز محل کو قانونی بنا دیتا ہے، دوسرا قانون مخالفین کے لئے جس سے شر سے اپوزیشن کے گھر محفوظ نہیں۔ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، وفا نواز شریف کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والے سب ساتھیوں کو سلام۔ ہر ظلم کا حساب ہوگا

مریم نواز کے اس ٹویٹ پر عدیل راجہ نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ چوہدری شوگرملز کیس میں آپ کی 90 لاکھ روپے کی ضمانت کا پیسہ انہی کھوکھر برادران نے دیا ہے۔

اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں عدیل راجہ نے کہا کہ مریم نواز اور نون لیگ کو کیوں کھوکھر پیلس گرنے کا دکھ ہے؟ نواز شریف کا ضمانت کا کاغذ دیکھ لیں۔۔ مریم نواز کی 90 لاکھ کی ضمانت بھی کھوکھر صاحب نے ہی دی تھی

رؤف کلاسرا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہی سیاستدانوں کی سرپرستی میں قبضے کے کام ہوتے ہیں، مریم نواز بہت دکھی تھیں کہ کھوکھروں کیساتھ بہت ظلم ہوا ہے سب یادرکھا جائے گا۔اس موقع پر رؤف کلاسرا نے عدیل راجہ کے ٹویٹ کا حوالہ بھی دیا۔

خیال رہے کہ کھوکھر برادران شریف خاندان کے فنانسرز کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، کھوکھر برادران نے مریم نواز کو کچھ عرصہ قبل ایک بلٹ پروف کنٹینر کا تحفہ بھی دیا تھا۔

اس کنٹینر میں واش روم، بیڈصوفہ، اے سی ، ہیٹر، فریج ، اوون، ٹی وی سمیت تمام سہولیات موجود ہیں جبکہ ایک چھوٹا سا میٹنگ روم بھی موجود ہے۔

حکومت کے خلاف مینار پاکستان جلسہ کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے چندہ مہم شروع کی تھی جس میں سیف الملوک نے 20 لاکھ روپے جبکہ انکے صاحبزادے فیصل کھوکھر نے 30 لاکھ، پارٹی فنڈ میں دئیے۔۔ اسکے علاوہ کچھ روز قبل ہارون رشید نے ایک ٹاک شو میں کہا تھا کہ افضل کھوکھر سرعام کہتے رہے ہیں کہ جاتی امرا کا خرچ میں چلاتا ہوں۔

ہارون رشید کے مطابق افضل کھوکھر صحافیوں کو کہتے تھے کہ میں ایک لاکھ روپے روازنہ جاتی امراء کے اخراجات چلانے کیلئے دیتا ہوں۔

خیال رہے کہ 6 نومبر 2019 کو مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں تقریبا ایک کروڑ روپے کے عوض ضمانت ملی تھی ۔نیب عدالت میں مریم نواز کے ضمانتی مچلکے فیصل ایوب کی طرف سے جمع کرائے گئے جو رکن پنجاب اسمبلی سیف الملکوک کھوکھر کے صاحبزادے ہیں۔

  • عجیب بیشرم بیغرت پٹواری خاندان ھے یہ نانی فراڈن 420 بیشرم منہ کھولنے سے پہلے اس کو سوچنا چاہیے کہ کہ ایک قانون اس کے چور باپ نوازے اور چور ججا شہبازے نے ماڈل ٹاؤن والوں پر گولیاں برسا کر بنایا تھا اور ایک قانون چور قبضہ گروپس کھوکر ہٹواریوں کے لئے بنایا گیا ھے اور اس بوڑھی آندھی فراڈن پثوارن پلاسٹک سرجری کی ایجاد نانی کو اپنے چور باپ اور چور چاچے کے ماڈل ٹاؤن کے ظلم کے قانون میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا حرام خور صحافیوں کا ٹولہ بھی اندھا بہرا گونگا بنا ہؤا ھے اور اس فراڈن جھوٹی 420 کو اس کے خاندان کی حرکتیں یاد نہیں دلاتے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >