این اے75 ڈسکہ، لیگی امیدوار کی20 پولنگ اسٹیشنز پر ری الیکشن کی درخواست پر ن لیگ کا یوٹرن

این اے75 ڈسکہ، لیگی امیدوار کی20 پولنگ اسٹیشنز پر ری الیکشن کی درخواست پر ن لیگ کا یوٹرن

ڈسکہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سیالکوٹ4 میں ضمنی الیکشن کے متنازع نتائج کے بعد لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ 23 حلقوں کے نتائج میں ردوبدل کی گئی ہے لہٰذا ان 23 پولنگ اسٹیشنز پر ری الیکشن کرایا جائے جس کے لیے لیگی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے آر او کو تحریری درخواست بھی جمع کرائی۔ تاہم اب مسلم لیگ (ن) نے اس پر یوٹرن لے لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے کے نتائج کو حتمی فیصلے تک روک دیا گیا ہے جس کے بعد عوام کو اب الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار ہے۔ تاہم پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ لیگی امیدوار سیدہ نوشین کی جانب سے 23 پولنگ اسٹیشنز پر ری الیکشن کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

این اے75 ڈسکہ، لیگی امیدوار کی20 پولنگ اسٹیشنز پر ری الیکشن کی درخواست پر ن لیگ کا یوٹرن

این اے75 ڈسکہ، لیگی امیدوار کی20 پولنگ اسٹیشنز پر ری الیکشن کی درخواست پر ن لیگ کا یوٹرن

انہوں نے بتایا کہ لیگی امیدوار کا یہ مطالبہ گزشتہ روز وزیراعظم کی جانب سے تسلیم کرتے ہوئے 20 پولنگ اسٹیشنز پر ری الیکشن کا فیصلہ کیا گیا تاہم اب مسلم لیگ(ن) نے اس سے بھی یوٹرن لے لیا ہے اور پورے حلقے میں ری الیکشن کا مطالبہ دھر دیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے ثبوت کے طور پر لیگی رہنما کی دستخط شدہ درخواست کی کاپی بھی شیئر کردی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>