فیصل سبزواری کے بیان پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی ارکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ

گورنر ہاؤس سندھ میں  ہونے  سینیٹ انتخابات سے متعلق پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے درمیان ہونے والے اجلاس  کی اندرونی داستان میڈیا میں سامنے آگئی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  گورنرہاؤس کراچی میں  تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں  کے اجلاس میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان فیصل سبزواری کے بیان پر تلخ کلامی ہوئی ، رہنما تحریک انصاف ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات سر پر ہیں اور اتحادی  مخالف بیان بازی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی  جماعت کے رہنما  نے این اے 239 پرٹریبونل میں  جاری پٹیشن کے خلاف بیان دیا جس سے پی ٹی آئی ارکان کی دل آزاری ہوئی ہے، اس وقت تو ہمیں ساری توجہ سینیٹ انتخابات اور پیپلزپارٹی مخالف بیانات پر دینی چاہیے۔

تحریک انصاف سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بھی بہت کچھ کہنے کو ہے مگر اس سے بات دور تک نکل جائے گی، ہمارے لیے بہتر ہوگا ہم اپنی توجہ سینیٹ انتخابات  پر ہی مرکوز رکھیں۔

ایسے میں متنازعہ بیان دینے والے فیصل سبزواری   کا کہنا تھا کہ ہم نے 9 نکاتی ایجنڈے پر پی ٹی آئی سے اتحاد کیا ہے، ہمیں بہت سے پہلوؤں کو مدنظر رکھنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی  کے امیدواروں کا مقابلہ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔

  • Well done Faisal. Tum Poti Tareek e Insaf ki Gaaf bund ker kay rakhu. Dont give walk over to these BC Potians, who are outsider to karachi people and unfortunately representing people of Karachi. Good job again Faisal


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >