پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو سینٹ الیکشن میں بڑی پیشکش کر دی
پاکستان پیپلز پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو سینیٹ الیکشن میں اپنے دو امیدوار دستبردار کرنے کی پیش کش کردی ہے، پیپلز پارٹی نے یہ پیشکش ایم کیو ایم کے بہادرآباد کے مرکز پر آمد کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس میں کی ہے۔
سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر یہاں آئے ہیں، متحدہ نے کہا ہے ہماری گزارشات کو رابطہ کمیٹی میں رکھیں گے، ایم کیو ایم کی دو نشستوں کے لیے اپنے امیدوار دستبردار کرنے کو تیار ہیں۔
صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ ہم ایم کیو ایم کے مرکز پر نیک نیتی سے آئے ہیں اور ایم کیو ایم کو ہماری یوسف رضا گیلانی والی نشست پر مدد کرنا ہوگی، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی بہت خوفزدہ تھی کیونکہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے امیدواروں پر ان کے اپنے ہی اراکین اسمبلی کو تحفظات تھے۔
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر کنوینئر عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم پیپلزپارٹی کا ایم کیو ایم کے بہادرآباد مرکز پر آمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ پیپلزپارٹی نے تاخیر سے ہی سہی لیکن اپنی سفارشات ہمارے سامنے رکھی ہیں۔
InshAllah #PPP will give surprises in Sindh and Islamabad!#PPP delegation arrives at MQM office, discussed on Senate Elections. The delegation led by @SyedNasirHShah , includes Spokesman Sindh govt @murtazawahab1 MPA @sharjeelinam and @WaqarMehdiPPP1.@BBhuttoZardari @AseefaBZ pic.twitter.com/hKy5fjVzyw
— Raza Dharejo PPP (Official) (@RazaDharijo) February 27, 2021
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر کنوینئر عامر خان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران ہم نے پیپلز پارٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ شہری سندھ کے احساس محرومی کو دور کرے جبکہ احساس شراکت اور بلدیاتی اداروں کا بھی مسئلہ ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن کا وقت تو گزر جائے گا لیکن مسائل اپنی جگہ پر موجود رہیں گے، جنہیں حل کرنا ناگزیر ہے۔
بعد ازاں اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں پنجاب اسمبلی نے بہت اچھا ماڈل دیا ہے اور اچھا ہی ہوگا اگر سندھ اسمبلی میں بھی ایسا ہی ہو جائے، ایم کیو ایم ہماری پارٹی نہیں بلکہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی ملکیت ہے۔
randi kay bachhon mqm waalon.. karachi ki kisi baat ko naheen manwana.. 2 seatain lay kar gaand marwaao gay unn se.. haram kay pillon karachi kay liyay kuch karo.. kanjaron
پی ٹی آئی کو خوشی ہوگی کہ عوام ایم کیو ایم کا اصلی چہرہ ایک بار پھر عوام دیکھیں 30 سالوں سے ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے پارٹنرز رھے ھیں۔
Surprise +surprise =shock 😂😂