حکومت کی بڑا این آر او دینے کی تیاری، اعجازالحق کا چونکا دینے والا دعویٰ

حکومت کی بڑا این آر او دینے کی تیاری، اعجازالحق کا چونکا دینے والا دعویٰحکومت کے بڑے این آر او دینے کی تیاری، شفاف سینیٹ الیکشن ضروری ہیں،اعجازالحق

شفاف سینیٹ انتخابات ناگزیر ہیں۔ شفاف سینٹ انتخابات وقت کی ضرورت ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے واضح کردیا۔ چائنا ونڈو پشاور کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چھوٹے چھوٹے این آر اوز تو بڑے دیکھے ہیں مگر اب حکومت بڑے این آراو دینے جارہی ہے دیکھتے ہیں کہ ڈسکہ کے انتخابات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

اس موقع پر سابق جنرل(ر) حمید گل کے فرزند اور چیئرمین تحریک جوانان پاکستان عبد اللہ گل بھی انکے ہمراہ تھے۔ اعجاز الحق نے کہا کہ پہلی مرتبہ سینٹ کے انتخابات میں تاریخی مفاہمت ہوئی جبکہ حمزہ شہباز رہائی کی ٹائمنگ دیکھ کر لگتا ہے اپوزیشن جماعتوں کے لانگ مارچ سے قبل ملک میں مفاہمت کی فضا قائم ہو جائے گی۔

اعجاز الحق نے کہا کہ پہلے اپوزیشن بہت چلا رہی تھی اب مفاہمت کی باتیں کر رہی ہیں۔ حمزہ شہباز کے بعد شہباز شریف بھی رہا ہو جائیں گے دونوں جماعتیں بھرپور طریقے سے رابطے میں ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی نے بہت اچھا کام کیا، دیکھتے ہیں مولانا فضل الرحمان کیا کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی کا ان سے بھی رابطہ ہوا، رابطے رکھنا سیاست میں کوئی نئی بات نہیں۔

اسلام آباد کی ایک سینٹ کی نشست کے بارے میں انہوں نے کہاکہ حکومت کے لئے یہ نشست جیتنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔ اگر حکومت یہ سیٹ ہار گئی تو وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی راہ بھی ہموار ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اب عوامی مسائل پر توجہ دے۔ ڈھائی سال گزر جانے کے بعد بھی عوام مسائل سے دوچار ہیں جتنے ریفارمز لے آئیں تھوڑی بہت گڑ بڑ ہو گی۔

اعجاز الحق نے 27 فروری 2019 کو بھارتی طیارہ گرنے پر پاک فضائیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاک فضائیہ پر فخر ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >