پاک سرزمین پارٹی کا پختون جلسہ ایک مبارک قدم ہے، ہارون رشید کا تجزیہ

سینئر تجزیہ کار ہارون رشید نے کہا ہے کہ کراچی میں بھارت نے لسانیت کی بنیاد پر تفرقہ پیدا کیاہےایسے وقت میں پاک سرزمین پارٹی کا پختون جلسہ ایک مبارک قدم ہے۔

نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید نے کہا کہ بھارت نے کراچی میں اردو بولنے والوں، سندھی، پنجابی، سرائیکی اور بلوچ کو تقسیم کیا اور اپنے مقصد کیلئے استعمال کیا، قتل و غارت گردی کروائی۔

ہارون رشید نے کہا کہ پاکستان کا معاشی حب کراچی اس وجہ سے برباد ہوگیا، اب وہاں لسانی مفاہمت کی ضرورت ہے، ایک اردو اسپیکنگ لیڈر کا پختونوں کیلئے جلسہ ایک جہاد ہے کیونکہ وہ کراچی سے لسانی تقسیم کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قدم کو جتنا زیادہ سراہا جائے کم ہے، میں مصطفیٰ کمال سے کہنا چاہتا ہوں کہ ان سے متعلق شکایت ہے وہ اپنے ساتھیوں کی دلجوئی نہیں کرتے، میں انہیں کہنا چاہوں گا کہ وہ اپنا رویہ نرم رکھیں۔

واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی نے آج کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پختونوں کا جلسہ عام منعقد کیا ہے جس میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی خطاب کریں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >