کھلاڑی رکن صوبائی اسمبلی کاسینیٹ الیکشن میں پارٹی امیدوار کو ووٹ دینے سے انکار

کھلاڑی رکن صوبائی اسمبلی کاسینیٹ الیکشن میں پارٹی امیدوار کو ووٹ دینے سے انکار

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نے سینیٹ انتخابات سے دو دن قبل اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  تحریک انصاف کے کراچی کے حلقے   پی ایس 100 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے  کریم بخش گبول نے سینیٹ انتخابات سے 2 دن قبل ووٹ کاسٹ کرنے سے انکار کیا ہے اور الزام  عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف نے پیسوں کے بدلے ٹکٹس فروخت کیے ہیں۔

ویڈیو پیغام میں کریم بخش کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے سینیٹ امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہیں کیے بلکہ فروخت کیے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ آئین پاکستان مجھے کسی بھی امیدوار کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دیتا ہے۔

کریم بخش کا مزید کہناتھا کہ میں پی ٹی آئی کا ایک رکن ہوں  مگر میں سینیٹ انتخابات میں پارٹی کے امیدوار کو ووٹ  نہیں دے سکتا  کیونکہ انہیں ٹکٹ فروخت کیا گیا ہے اور میں خریدے ہوئے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والے کسی امیدوار کی حمایت نہیں کرسکتا۔

اپنی  قیادت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ  کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے اور عوام کی امید کے مطابق  کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے سندھ میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے تحریک انصاف کے اراکین سے رابطے ہیں۔

  • بے غیرت تجھے آئین یہ اجازت تو دیتا ہے کہ تم کسی کو بھی ووٹ ڈالوں تو ساتھ یہ بھی اجازت دیتا ہے کہ تم آزاد بھی الیکشن لڑ سکتے ہو تو پھر استعفیٰ دے کے آزاد الیکشن لڑو اور جیت کے دیکھاؤ۔ پی ٹی آئی کے ووکرز کے ووٹ پہ الیکشن جیتا اور اب یہ بکواس۔۔۔

    اور اگر پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دینا تو یہ باقی کعبے کے امام اور متولی ہیں جو انہیں ووٹ دوگے؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >