ہمارے تین اراکین سندھ اسمبلی کو اغوا کر لیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان

ہمارے تین اراکین سندھ اسمبلی کو اغوا کر لیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کی جانب سے سندھ حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے ہمارے تین ارکان اسمبلی کو اغواء کر لیا ہے، جن سے ہم نے رابطہ کرنے کی متعدد بار کوشش کی ہے لیکن ہمارا رابطہ نہیں ہو رہا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان کی جانب سے سندھ حکومت پر ایک ایسے وقت میں الزام عائد کیا گیا ہے جب سینیٹ انتخابات میں صرف دو دن رہ گئے ہیں، انہوں نے سندھ حکومت کو خبردار بھی کر دیا ہے کہ اگر ہمارے اراکین اسمبلی کو کسی قسم کا کوئی بھی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سینٹ کے گذشتہ انتخابات میں لوگوں کے ضمیر خریدے جاتے تھے، لیکن اب جو بھی اپنا ضمیر بیچے گا کم سے کم اس کا پتہ چل جائے گا اور یہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے اراکین اسمبلی کو فون پر ڈرایا دھمکایا جارہا ہے جب کہ ہم نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے پولیس کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ ہمارے ایک رکن اسمبلی کریم بخش گبول کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے اور ہمیں کریم بخش گبول پر پورا یقین ہے کہ وہ اپنا ضمیر نہیں بیچیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >