چئیرمین سینیٹ کی دوڑ کے لئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی نے سیاسی رابطے تیز کر دیے۔

چئیرمین سینیٹ کی دوڑ کے لئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی نے سیاسی رابطے تیز کر دیے۔

سینٹ کی دوڑ کے لئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی نے حکومتی اتحادیوں اور حامیوں سے سیاسی رابطے تیز کر دیے ہیں، تاکہ تحریک عدم اعتماد کی صورت میں اتحادیوں کی حمایت حاصل کی جا سکے۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق حکومتی امیدوار صادق سنجرانی نے نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میر کبیر محمد شاہی سے ملاقات کی، صادق سنجرانی اور میر کبیر محمد شاہی کی ملاقات کے دوران سینیٹر کامل علی آغا، مرزا محمد آفریدی، سجاد طوری سمیت دیگر بھی شریک تھے، ملاقات میں صادق سنجرانی نے نیشنل پارٹی سے حمایت مانگی ہے۔

صادق سنجرانی سے ملاقات کے دوران میر کبیر شاہی سمیت نیشنل پارٹی کے دیگر ارکان نے صادق سنجرانی سے کہا کہ وہ نیشنل پارٹی کی قیادت سے مشاورت کرکے جواب دیں گے ہمیں تھوڑا وقت دیا جائے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ نیشنل پارٹی کی سینیٹ میں دو سیٹیں ہیں۔

بعدازاں صادق سنجرانی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی سے بھی رابطہ کر کے ایم کیوایم سے بطور چیئرمین سینیٹ امیدوار کے حمایت مانگی ہے، جس پر خالد مقبول صدیقی نے حکومتی اتحادی ہونے کی حیثیت سے حمایت کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو اپنا چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا ہے اور قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے بھی صادق سنجرانی کی بطور چیئرمین سینیٹ حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >