”عمران خان کی تقریر کو سن کر لگتا ہے کہ اپوزیشن کے گرد گھیرا مزید تنگ ہونیوالا ہے“

https://www.facebook.com/watch/?v=156342599564612

معروف صحافی اور کالم نگار کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پی سی بی کے نالائقی کی وجہ سے پی ایس ایل تو ختم ہو گیا لیکن اب سیاست کا دھواں دھار پی ایس ایل شروع ہونے جا رہا ہے، اسی وجہ سے آج سب لوگ تقریریں کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

عامر متین کا کہنا تھا کہ جس طرح سے مریم نواز کی تقریروں میں نواز شریف کی بہادری کے قصے سنائے جاتے ہیں تو یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے کہ نواز شریف بہادر آدمی نہیں ہیں وہ پہلے بھی ملک سے بھاگے تھے اور اب بھی جھوٹ بول کر بھاگے ہوئے ہیں، لہذا ہمیں نواز شریف کی بہادری کے جھوٹے قصے نہ سنائے جائیں۔ اگر وہ بہادر ہوتے تو جیسے بھی حالات ہوتے یہاں پر رہ کر ان کا سامنا کرتا۔

عامر متین کا کہنا تھا کہ سب کی طرح مریم نواز بھی باہر جانا چاہتی ہیں لیکن انھیں نہیں جانے دیا جا رہا ہے، پی ڈی ایم کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی روداد کے برعکس حکومت کا کوئی ایم این اے اور ایم پی اے اسمبلیاں تحلیل کرنا نہیں چاہتا اپنے ڈھائی سال پورے کرنا چاہتے ہیں۔

بلاول کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صحافی عامر متین کا کہنا تھا کہ بلاشبہہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد بلاول بھٹو زرداری صاحب کا جشن منانا بنتا ہے اور ایک زرداری سب پے بھاری یہ بھی انہوں نے ثابت کر دیا ہے، پیپلز پارٹی نے پنجاب سے تو مکمل فراغت کرلی ہے لیکن وہ سندھ میں اپنی بادشاہت کو ہر قیمت پر بچنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ٹی ایم کے پلیٹ فارم پر اس انتظار میں بیٹھی ہے کہ کسی طرح سے موجودہ سسٹم ہل جائے اور ان پر بننے والے کیسز ختم ہو جائے، آصف زرداری اس وقت چاہتے ہیں کہ عمران خان کے علاوہ جس کی مرضی حکومت آجائے چاہے وہ ن لیگ کی ہی کیوں نہ ہو موجودہ حکومت ہر حال میں گرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سے اہم نشست پر شکست کے بعد سے وزیراعظم عمران خان اپوزیشن پر تو نہیں کریں گے البتہ ان کا غصہ پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے اور ماضی کے مقابلے میں ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور نیب زیادہ ایکٹو نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آج کی تقریر میں بہت سی چیزیں بالکل ٹھیک کہی ہیں، جیسے کہ یوسف رضا گیلانی کا سوئس بینک والا کام انتہائی شرمناک تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم ہونے کی حیثیت سے اپنی ڈیوٹی انجام دینے کی بجائے آصف زرداری کو بچانا انتہائی شرمناک اقدام تھا۔

  • ان کتوں کو شرم آنی چاہیے جو کہہ رھے ھیں بلاشبہ کرپشن کے پیسوں سے سینٹ کی سیٹ جیتنے پر بلو رانی کو جشن منانا چاہئے اور ایک زارداری سب پر بھاری
    یہ بات کون بیشرم کر رہا ھے بونگا گگلو عامر متین اور کھلسڑا سلیم کافی حامد میر او بیشرموں تم بیغرتوں کی وجہ سے اس ملک کا یہ حال ھے کہ کرپشن کے کام پر ڈھول بجانا چاھے اپنے اور اپنے بچوں کے لیے بھی یہ دعا مانگو کہ ھمارے بچے نواز زاردی اور فضلو جیسے ہوں اور آخرت میں بھی نواز زادری اور فضلو مافیاز کا ساتھ ہو


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >