ایم کیو ایم مخلص ہوتی تو متنازع مردم شُماری ٹھیک کرانےکا مطالبہ کرتی،مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم مخلص ہوتی تو متنازع مردم شُماری ٹھیک کرانےکا مطالبی کرتی،مصطفیٰ کمال

کراچی سے منتخب نمائندے کراچی دشمنی پر اترے ہوئے ہیں، کراچی کو چوروں نے نہیں بلکہ چوکیداروں نے لوٹا ہے۔ جسکی وجہ سے عوام کا اعتماد اور امید شدید مجروح ہوئی ہے۔ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا کارکنوں سے خطاب

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ موجودہ سیاسی کشمکش میں کراچی کے نام نہاد "اپنے” نمائندے عہدے، مراعات اور پارٹی دفاتر کھلوانے کے مطالبات منظور کروانے کے بجائے کراچی کی متنازعہ مردم شُماری کو تسلیم کرنے کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دلوا کر کراچی کی درست مردم شماری کا مطالبہ منظور کرواتے تو اہلیانِ کراچی شکر گزار ہوتے۔

انہوں نے  مزید کہا کراچی کا المیہ یہ ہے کہ حکومتی ایوانوں میں کراچی سے منتخب نمائندے کراچی دشمنی پر اترے ہوئے ہیں، کراچی کو چوروں نے نہیں بلکہ چوکیداروں نے لوٹا ہے۔ جسکی وجہ سے عوام کا اعتماد اور امید شدید مجروح ہوئی ہے۔ چند عہدوں سے ذاتی مفادات کا حصول تو ممکن ہے عوامی مفاد کا نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایم کیو ایم عوام کے ساتھ مخلص ہوتی تو اس وقت متنازع مردم شُماری کو ٹھیک کرانے اور 5 فیصد آڈٹ کا مطالبہ کرتی۔

انہوں نے کہا اب عوام کو دیکھنا چاہئیے کون انکے ووٹ کا استعمال کس طرح کر رہا ہے۔ عوام کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت اپنے تمام منتخب نمائندوں کا احتساب کرنا ہوگا۔ پاک سرزمین پارٹی کے پاس تمام مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی موجود ہے۔ اختیارات اور وسائل نچلی سطح پر منتقل کر کے اور اداروں کو مضبوط بنانے سے ہی ملک میں حقیقی جمہوریت آئے گی اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔

  • اس کے پاس اور کوئی بات ہی نہیں ھے کراچی کارڈ کراچی کارڈ کو استعمال کر کے عوام میں بدگمانیاں پیدا کر رہا ھے کراچی کا حق کوئی نہیں کھا سکتا
    کراچی کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے انشاءاللہ


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >