چیئرمین سینیٹ الیکشن،حکومت کی جیت کا مطلب اراکین کی خریدوفروخت ہے،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں حکومتی امیدوار کامیاب ہوتا ہے تو اس سے ثابت ہوجائے گا کہ الیکشن میں پیسہ چلا ہے۔

پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس سینیٹ میں عددی اکثریت نہیں ہے، انہوں نے کس بنیاد پر چیئرمین سینیٹ کیلئے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت اپنے امیدوار کو کامیاب کروانے کیلئے پیسے کا استعمال کرے گی، ہمارے اراکین کو توڑنے کی کوشش کرے گی اور اس کیلئے ہمارے لوگوں کو فون کالز بھی آنا شروع ہوگئی ہیں۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ حکومت نے یوسف رضا گیلانی کے کامیاب ہونے کے بعد سینیٹ میں پیسے چلنے سے متعلق بھاشن دینا شروع کردیا اب قوم انتظار کررہی ہے کہ حکومت چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اوپن بیلٹ کے ذریعے کروائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کے باوجود مسلم لیگ ن پنجاب سے جیت گئی، اس وقت پنجاب میں حکومت بنانا ہمارا حق تھا، اب پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی کے معاملے پر غور کررہی ہے پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین بھی ہم سے رابطے میں ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تبدیلی کیلئے تمام پہلوؤں کوسامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے، ماضی میں پنجاب میں ہماری حکومت رہی ہے ہم چاہتے ہیں آگے بھی پنجاب  کی حکومت مسلم لیگ ن کے پاس ہی رہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >