انتخابی اصلاحات، پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کو تعاون کی یقین دہانی

تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی ایک پیج پر آگئے، اپوزیشن جماعت نے انتخابی اصلاحات پر حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ انتخابی اصلاحات کے معاملہ پر حکومت اور پیپلز پارٹی ایک پیج پر ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات ضروری ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات اور ایوان کی کارروائی کے لئے تعاون مانگا ہے اور اور پیپلز پارٹی حکومت کیساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزاد ارکان کے ساتھ میرا مسلسل رابطہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کا ماحول اچھا ہونا چاہیے۔ سپیکر سے کہا ہے کہ ایسا ماحول بنائے جہاں ہر ممبر کو اظہار رائے کی آزادی ہو۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >