اسد عمر نے نئے وزیر خزانہ شوکت ترین کی معاشی رائے مسترد کردی

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیرخزانہ شوکت ترین کے ملکی معیشت کے تجزیے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے بالکل اتفاق نہیں کرتے، حفیظ شیخ کے ماتحت معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ شوکت ترین نے ملکی معیشت کا جو تجزیہ پیش کیا ہے وہ اس سے بالکل اتفاق نہیں کرتے۔ کابینہ کے اجلاس میں وہ وزیرخزانہ شوکت ترین سے بات کریں گے۔

اسد عمرکا کہنا تھا کہ ڈھائی سال میں ملکی معشیت درست سمت میں گئی ہے، ترقی کی شرح اور سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ حفیظ شیخ کے ماتحت معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم معیشت کی مزید بہتری چاہتے ہیں، اس لیے تبدیلی کی، 12 ماہ پہلے مارکیٹ 28 ہزار انڈیکس پر تھی آج 45 ہزار پر ہے،سب اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ معیشت ٹھیک سمت میں چل رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی وزیرلگانا یا نہ لگانا یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے، حکومتی فیصلے میں تمام وفاقی وزراء کی رائے شامل ہوتی ہے۔ وزراء کی پرفارمنس اچھی رہی تو کریڈٹ عمران خان کو ملےگا جبکہ بری پرفارمنس پر عمران خان پر تنقید ہوگی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ماہر معاشیات شوکت ترین کو وفاقی وزیر برائےخزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے چند روز قبل حکومت کی ڈھائی سالہ معاشی کارکردگی کی چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کچھ نہیں پتا معیشت کس سمت میں جارہی ہے، ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا پڑے گا، پرائیویٹ سیکٹر سے لوگ لانے کے لیے نیب قوانین میں تبدیلی کرنا ہوگی۔

  • Very sad. it is unbeleiveable that Ammad Azhar and Hafeez Sheikh who bring the economy out of darkness are kicked and this cartoon is now given the baked bread. Looks like Imran khan’s hands are hand cuffed

    • In Pakistan, You can’t do anything without the will of KHAKI WARDI.

      Jahangir Tareen has been prosecuted rightly by the Govt but he is being a Khaki Wardi’s man. Thats why pro-Army Anchors like Baba kuppi (Haroon Rasheed) is continuously talking in favor of Janangir Tareen. To make him innocent.

    • Nothing wrong in changing Hafeez Sheikh out with Tareen. Hafeez was good at controlling current account deficit, accumulating foreign currency reserves and bringing economic stability but he has failed to control inflation. Both Hafeez and Shaukat belong to different economic school of thoughts. Where as Hafeez believes, the economy is suffering from demand pulled inflation, Tareen rightly beleives that it is the cost pushed inflation. Hafeez would cut spendings while Tareen would increase public spendig and get a higher growth.

  • In Pakistan, You can’t do anything without the will of KHAKI WARDI.

    Jahangir Tareen has been prosecuted rightly by the Govt but he is being a Khaki Wardi’s man. Thats why pro-Army Anchors like Baba kuppi (Haroon Rasheed) is continuously talking in favor of Janangir Tareen. To make him innocent.

  • شوکت ترین بتا چکا ھے کہ میرے انٹرویو کا مطلب یہ نہیں تھا جو جیؤ کے اینکرز لنگور بیان کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اسد عمر بالکل درست کہہ رہے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >