سینٹ الیکشن میں مجھے جہانگیرترین گروپ کے لوگوں نے ووٹ دئیے، گیلانی

سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ کن لوگوں نے دیئے؟ پی پی رہنما نے سب بتا دیا

خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے ہم خیال گروپ کے لوگوں نے سینیٹ الیکشن میں مجھے ووٹ دئیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے چیئرمین سینیٹ بننے کی جلدی نہیں ، میرا سینیٹر بننا ہی پی ڈی ایم کی جیت ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا صادق سنجرانی کو الیکشن میں سپورٹ کرنے کا فیصلہ پارٹی کا تھا، وہ میرے ساتھ بھی کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اب بھی متحد ہوسکتی ہے، مولانا فضل الرحمان کوتمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔

سینیٹر یوسف رضاگیلانی نے کہا جہانگیر ترین کے اپنی پارٹی کے ساتھ معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، بطور اپوزیشن ہماری کارکردگی بہت بہتر رہی ہے، عوام اس وقت مشکل میں مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، مہنگائی کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کررہے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کو مل کر حکومت کیخلاف حکمت عملی بنانی چاہیے۔ پی ڈی ایم متحد ہوسکتی ہے، مولانا پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں انہیں تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بھی بطور وائس چیئرمین خوشاب الیکشن کا علم نہیں تھا۔ خوشاب الیکشن کا پارٹی قیادت کو علم ہوتا تو رزلٹ مختلف ہوتا، خوشاب الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کسی امیدوار نے حصہ نہیں لیا۔ قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور نے استعفے دیئے ہیں مجھے اس کا علم خبروں سے ہوا ہے۔

شہباز شریف سے متعلق سوال پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کو عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے شہبازشریف کو بیرون ملک جانے دینا چاہیے، ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے،عدالتی فیصلوں کے بعد ڈیل کی باتیں نہیں کرنی چاہیے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>