چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ورکن قومی اسمبلی زرتاج گل اپنے منفرد بیانات کے باعث اکثر خبروں میں رہتی ہیں اور متعدد سیاسی کارکنان کی دلچسپی کا باعث بھی بنتی ہیں انہوں نے عیدالفطر کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں بتایا کہ وہ ریاضی میں ذرا بھی اچھی نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر زرتاج گل نے بتایا کہ انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں بچوں کو رمضان میں سحری کے لیے ایک چیک دیا لیکن اپنے شوہر کو اسے جانچنے کا کہا کیونکہ چیک 25ہزار کا دینا تھا اور میں انہیں ڈھائی لاکھ روپے کا چیک نہیں دینا چاہتی تھی۔ ان کے شوہر ہمایوں رضا خان اخوند نے بتایا ان کی اہلیہ حساب میں بہت کمزور ہیں وہ صفر کے بارے میں بھی ٹھیک سے نہیں جانتیں۔

البتہ زرتاج گل نے یہ ضرور کہا کہ وہ اس مضمون میں نہایت کمزور ہیں اور اس بات کو جانتی ہیں اسے تسلیم کرنا انہیں برا نہیں لگتا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سیاستدان ہیں اور ان کے شوہر بھی تحریک انصاف ہی کے کارکن ہیں مگر پھر بھی دونوں میں سیاسی اختلافات ہیں۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر زبیدہ جلال کو پسند کرتی ہیں اور ان کے شوہر ڈاکٹر شیریں مزاری کو پسند کرتے ہیں اس بات پر ان میں اکثر موازنہ کرتے ہوئے بحث وتکرار ہو جاتی ہے۔

وفاقی وزیر کے شوہر نے بتایا کہ ہماری پسند کی شادی تھی کالج کے دنوں میں پہلی بار زرتاج کو لاہور میں دیکھا تھا۔ جب وہ سرکاری کالج میں پڑھتے تھے جبکہ زرتاج گل این سی اے میں زیر تعلیم تھیں۔ زرتاج گل نے بتایا کہ ہمایوں نے مجھے پہلی بار دیکھا تو یہ صرف مسکرا کر گزر گئے اس کے بعد ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا بعد میں ہمایوں کی بہن رشتہ لے کر ان کے گھر آئیں۔

یاد رہے کہ شادی سے متعلق بھی زرتاج گل کا ماضی میں بیان تھا کہ شادی تباہی ہے۔ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بیان کا مطلب یہ تھا کہ لڑکے والے لڑکی کو ایک اکھڑ نوجوان دیتے ہیں جسے اسے سدھارنا ہوتا ہے مگر ان کی شادی میں یہ کام دونوں کو کرنا پڑ رہا ہے۔

  • She lacks intelligence and analytical sense. In this video, she felt offended when Hamayoon said that it was him who was supposed to contest the election at first but then due to some reason, he decided to back her up for the seat.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >