لندن نہ جاسکنے والے شہبازشریف کی اسلام آباد میں کیا سرگرمیاں ہیں؟

شہباز شریف لندن نہیں جاسکے تو کیا سرگرمیاں رہیں؟َ کیا شہباز شریف قومی حکومت بنانے کیلئے متحرک ہوچکے ہیں؟

شہباز شریف حکومت مخالف سرگرمیوں اور حکومت کی ان کے خلاف سرگرمیوں کیلئے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، لندن جانے کی اجازت نہ ملی تو انہوں نے پاکستان میں عید گزاری، اس دوران شہباز شریف ایک دم ایکٹو ہیں، صرف عید کے دن انہوں نے آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو، اختر مینگل اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

اتنا ہی نہیں شہباز شریف نے پندرہ سیاسی شخصیات سے فون پر بات کی اور عید کی مبارکباد دی، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں مشاورت کی، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کے بارے میں بھی بات ہوئی، اور اب وہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے پارلیمانی ایوان میں بھرپور سیاست کریں گے۔

جیو نیوز کے صحافی فاروق اقدس کے مطابق شہباز شریف اسلام آباد میں قومی حکومت کے قیام کیلئے بھی متحرک ہوچکے ہیں، دوسری جانب عشرت العباد کے وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں میں ٹیلی فونک رابطے ہوئے ہیں اور یہ رابطے کراچی کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کے مایوس ترین نتائج، غیرمقبولیت اور باہمی انتشار کے بعد ہوئےسامنے آئے ہیں۔

حکومتی ذرائع کی تصدیق سے یہ بات سامنے آئی کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ کے اجلاس اور بعد میں بھی بعض مواقعوں پر بھی ایک موضوع کے حوالے سے قدرے افسردہ نظر آئے تاہم اس افسردگی کے بارے میں اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کے وعدے پر مذکورہ ذریعے نے بتایا کہ وزیراعظم کو اس بات کا شدید دکھ ہے کہ ان کے بعض قریبی ساتھی جنہیں انہوں نے اہم مناصب پر فائز کیا وہ ان کے اعتماد پر پورے نہیں اتر رہے اور ان کے نام اسکینڈلز اور مافیاز کے ساتھ آئے ، راولپنڈی کے ’’رنگ روڈ‘‘ اسکینڈل پر وزیراعظم بہت افسردہ ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے اٹھارہ مئی کو اجلاس میں اپوزیشن شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی روکنے اور ای سی ایل میں نام ڈالنے کے حوالے سے ایوان میں بھرپور احتجاج کرے گی اور امکانات یہ ہیں کہ اس اجلاس میں چوہدری نثار رکنیت کا حلف اٹھائیں گے جبکہ امکان ہے کہ اگر وہ 18 مئی کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیتے ہیں تو پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ وہی ہونگے۔

کچھ حلقے چوہدری نثار سے متعلق یہ دعویٰ بھی کررہے ہیں کہ حکومت نیا آرڈینس لارہی ہے اور چوہدری نثار رکنیت ختم ہونے کے خوف سے حلف اٹھارہے ہیں لیکن چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کی تردید کردی ہے۔

  • Khan afsurda isliye hai k wo akela reh jaye ga apny logo pr b hath dalna to adalat ny chor dena…by the way ring road mai shiekh rasheed ghulam sahib aur fawad chaudhary k ilawa koi ni ho skta


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >