مئی کے آخر میں پی ڈی ایم کا اجلاس طلب،کیا پیپلزپارٹی کی اتحاد میں واپسی ہو گی؟

مئی کے آخر میں پی ڈی ایم کا اجلاس طلب،کیا پیپلزپارٹی کی اتحاد میں واپسی ہو گی؟

اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اہم اجلاس مئی کے آخری ہفتے میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کے دعوے کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اتحاد میں شامل جماعتوں سے اجلاس بلانے اور ایجنڈے پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔ اس اجلاس سے متعلق نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ ہے کہ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا فیصلہ بھی سامنے آ سکتا ہے، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اس معاملے پر آصف زرداری، نوازشریف اور دیگر رہنماؤں سے مشورے کر لیے ہیں۔

پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق مولانا نے پیپلزپارٹی کی واپسی کے معاملے پر نواز شریف، آصف زرداری اور آفتاب احمد خان شیرپاؤ سمیت دیگر رہنماؤں سے مشاورت کر لی ہے۔

اس اجلاس میں اپوزیشن کی حکومت مخالف ٹھنڈی پڑتی تحریک کو بھی تیز کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا جس میں لانگ مارچ سمیت دیگر امور پر حتمی فیصلہ اور لائحہ عمل شامل ہوگا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>