کاغذی عہدیدار ، بلاول بھٹو کے بیان پر احسن اقبال کا ردعمل، بچہ کہہ دیا

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی عمر میرے بڑے بیٹے سے بھی کم ہے۔ وہ بچوں کی بات کا برا نہیں مناتے۔

احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ٹوئٹ میں کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی عمر ان کے بڑے بیٹے سے بھی کم ہے اس لیے وہ ان کیلئے بچے ہیں اور وہ بچوں کی بات کا برا نہیں مناتے کیونکہ انہیں ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاغذی وصیت کا حملہ تو ان پر پی ٹی آئی والے کرتے ہیں، پتہ نہیں انہیں مجھ پر کاغذی وار کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے اعتراض سامنے آیا تھا کہ احسن اقبال کو ان سے پہلے بولنے کی اجازت کیوں دی گئی۔ اس پر بلاول نے کہا تھا کہ انہوں نے مائیک مانگا مگر انہیں مائیک نہیں دیا گیا۔

بلاول بھٹو نے احسن اقبال کو کاغذی عہدیدار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ کا کاغذی عہدیدار کھڑا ہو جاتا ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

اس معاملے پر احسن اقبال کا ردعمل آنے کے بعد پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر پلوشہ خان نے احسن اقبال کو کہا کہ بلاول کی تقریرمیں رخنہ ڈال کر احسن اقبال کس ایجنڈے پرکام کررہے تھے؟ عمر کے لحاظ سے عقل آتی تو آج حالات مختلف ہوتے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >