احتساب عدالت میں نوازشریف کی جائیداد نیلامی کے خلاف دائر تینوں درخواستیں مسترد

احتساب عدالت میں نوازشریف کی جائیداد نیلامی کے خلاف دائر تینوں درخواستیں مسترد

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد کی نیلامی کے خلاف دائر کی گئیں درخواستوں پر محفوظ کردہ فیصلہ سنا دیا۔

احتساب عدالت کے معزز جج اصغرعلی نے اپنے فیصلے میں نوازشریف کی جائیداد کی نیلامی روکنے کے لیے دائر کی گئی تینوں درخواستیں مسترد کر دیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی روکنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواستیں اشرف ملک، اسلم عزیز اور اقبال برکت نامی درخواستگزاروں کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ درخواست گزار اسلم عزیز نے کہا تھا کہ رائیونڈ کے باغات میں سرمایہ میں نے لگایا ہے، نیلامی سے نقصان میرا ہوگا۔ دوسری درخواست میں اشرف ملک نے دعویٰ کیا تھا کہ نوازشریف نے شیخوپورہ کی زمین کے 75 ملین روپے مجھ سے لیے ہیں۔

تیسری درخواست میں اقبال برکت نے کہا کہ اپرمال کا گھر اتفاق گروپ کی سیٹلمنٹ میں ہمیں مل چکا ہے۔ جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گلیات میں واقع چھانگلہ گلی اور مری کے گھروں کی ضبطی پر اعتراض دائر کر رکھا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>